اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی

پیر 5 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر ثالثی کی پیش کردی۔

یہ بھی پڑھیے پاک بھارت کشیدگی تکلیف دہ صورتحال ہے، امن کے لیے خدمات پیش کرتا ہوں، سیکریٹری جنرل یو این

 اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے مابین جاری حالیہ کشیدگی پر بیان دیتے ہوئے دونوں ممالک کو جنگ سے گریز کرنے کی تلقین کی ہے۔

میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پہلگام حملے کی مذمت کرتا ہوں اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہوں۔ شہریوں کو نشانہ بنانا قابل قبول نہیں، حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچنا چاہئیں۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے مابین جاری حالیہ کشیدگی پر بیان دیتے ہوئے دونوں ممالک جنگ کو جنگ سے گریز کرنے کی تلقین کی ہے۔

میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پہلگام حملے کی مذمت کرتا ہوں اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہوں۔ شہریوں کو نشانہ بنانا قابل قبول نہیں، حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچنا چاہئیں۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ ایسی کاؤش کی حمایت اور مدد کے لیے تیار ہے جس سے کشیدگی کم ہو، دونوں ممالک میں جنگ کی سی صورتحال میرے لیے باعث تکلیف ہے، پاکستان اور انڈیا قیام امن کرنے کے لیے اپنی خدمات پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، دونوں ممالک کو پیغام دیا ہے کہ کسی مسئلے کا فوجی حل کوئی حل نہیں، یہ اپنے آپ کو روکنے اور جنگ کے دہانے سے واپس لوٹنے کا وقت ہے، ایسی محاذ آرائی سے بچنا چاہیے جس سے جنگ کا خطرہ ہو۔

دریں اثنا وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ  انتونیو گوتریس  کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے جنوبی ایشیا کی موجودہ صورت حال پر بات چیت کی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف  پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے پہلگام واقعے کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ  تحقیقات کی پیشکش کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت اشتعال انگیزی اور جنگ کو ہوا دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا عزم دوہرایا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے معاشی مفادات  کو نقصان پہنچانے  کی بھارتی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کی انتونیو گوتریس سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کشیدگی میں کمی کے لیے  رابطے میں رہنے کا عزم ظاہر کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’تاریخ میں لکھا جائے گا کہ پاکستان نے تیسری عالمی جنگ کو روکا‘، ایران-امریکا معاہدے کے بعد پاکستان کی عزت میں مزید اضافہ

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی فوجی سازوسامان واپس لے سکتے ہیں، ٹرمپ

برطانیہ میں روسی ’شیڈو فلیٹ‘ ٹینکر کے بھارتی کپتان پر پابندیوں کی خلاف ورزی کا الزام، مقدمہ درج

مچھر کچھ لوگوں کو زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟ نئی تحقیق میں اہم اور حیران کن انکشاف سامنے آگیا

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ