برطانیہ میں روسی ’شیڈو فلیٹ‘ ٹینکر کے بھارتی کپتان پر پابندیوں کی خلاف ورزی کا الزام، مقدمہ درج

جمعرات 18 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی پراسیکیوٹرز نے آبنائے کے قریب قبضے میں لیے گئے مبینہ روسی شیڈو فلیٹ آئل ٹینکر کے بھارتی کپتان پر پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کر دیے ہیں۔ یہ کارروائی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کی تحقیقات کے بعد عمل میں آئی ہے۔

برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق 38 سالہ بھارتی شہری اجے پنت پر الزام ہے کہ انہوں نے روس سے ممنوعہ تیل یا تیل کی مصنوعات کو کسی تیسرے ملک منتقل کرنے میں براہ راست یا بالواسطہ کردار ادا کیا، جو جون 2026 کے دوران بین الاقوامی پابندیوں کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر بحری امور نے صومالی قزاقوں کے ہاتھوں ٹینکر اغوا پر رپورٹ طلب کر لی

برطانوی حکام کے مطابق یہ کارروائی ایک بڑے بحری آپریشن کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں برطانوی اسپیشل فورسز نے جنوبی ساحل کے قریب سمندر میں اس ٹینکر کو روک کر اس پر کنٹرول حاصل کیا۔ حکام نے اسے روس کے ’شیڈو فلیٹ‘ کا حصہ قرار دیا ہے، جو مغربی پابندیوں سے بچنے کے لیے استعمال کیے جانے والے پرانے اور غیر واضح ملکیت والے بحری جہازوں پر مشتمل ہوتا ہے۔

برطانوی وزارت دفاع کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن تھا جس میں فوجی اہلکاروں نے رات کے وقت ہیلی کاپٹر سے اتر کر جہاز پر کنٹرول حاصل کیا۔ بعد ازاں برطانوی ٹرانسپورٹ سیکریٹری نے جہاز کو تحویل میں لینے کا حکم جاری کیا، جس کے بعد اسے برطانیہ کے پانیوں سے نکلنے سے روک دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ ٹینکر، جو مبینہ طور پر کیمرون کے پرچم تلے سفر کر رہا تھا، برطانوی حکام کے مطابق جہاز ’اسٹیٹ لیس‘ یعنی غیر واضح ملکیت کا حامل ہے اور اس وقت ویماوتھ کے قریب لنگر انداز ہے۔ جہاز میں موجود 24 افراد پر مشتمل عملہ، جن میں بھارتی اور جارجیائی شہری شامل ہیں، تاحال جہاز پر موجود ہے۔

برطانوی حکام کے مطابق یہ ٹینکر روسی بندرگاہ اُست-لُوگا سے روانہ ہوا تھا اور اس کی منزل مصر کی بندرگاہ پورٹ سعید بتائی گئی تھی۔ برطانیہ نے حالیہ برسوں میں روسی شیڈو فلیٹ سے منسلک سیکڑوں جہازوں پر پابندیاں عائد کی ہیں، جن پر الزام ہے کہ وہ مغربی پابندیوں سے بچ کر تیل کی تجارت جاری رکھتے ہیں۔

اجے پنت کو آئندہ سماعت کے لیے ساؤتھمپٹن مجسٹریٹس کورٹ میں پیش کیا جائے گا، جبکہ مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا یو این سیکریٹری جنرل کی امیدوار سے رابطہ، یواین قراردادوں پر دیانتدارانہ عملدرآمد پر زور

اٹلی کی سپریم کورٹ نے پاکستانی نژاد لڑکی کے قتل کیس میں 5 رشتہ داروں کی سزائیں برقرار رکھ دیں

’صرف ڈگری نہیں، بچوں کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں‘، عدنان صدیقی کا والدین کو نصیحت بھرا پیغام

2027 میں 9 نئے ایموجیز متعارف کرائے جائیں گے، اچار اور شہابِ ثاقب بھی شامل

حکومت نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئے سفری قوانین نافذ کر دیے

ویڈیو

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی لیاری آمد، فٹبال اور باکسنگ کے فروغ کے لیے اکیڈمی بنانے کا عندیہ

گورنر ہاؤس میں ’ارفع کریم اے آئی سمر کیمپ‘، جہاں بچے مستقبل کی ٹیکنالوجی سیکھ رہے ہیں

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

کالم / تجزیہ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری