پاک بھارت کشیدگی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج لڑکھڑا کر سنبھل گئی

بدھ 7 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پر بھارتی حملوں کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک کے ایس سی 100 انڈیکس میں آج کاروبار کے آغاز میں 6,500 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد اپنے نقصانات کے اہم حصے کا ازالہ کرلیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک کے ایس سی 100 انڈیکس 4000 پوائنٹس ریکور کر گیا، جو 1 لاکھ 7 ہزار کی نفسیاتی حد سے بڑھ کر 1 لاکھ 12 ہزار کی حد تک ٹریڈ ہوا، 100 انڈیکس اس وقت مجموعی طور پر 1800 پوائنٹس مائنس ہوکر 1 لاکھ 11 ہزار 7 سو پوائنٹس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

کمرشل بینکوں، تیل اور گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سی، پاور جنریشن اور ریفائنری سمیت کلیدی شعبوں میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا، انڈیکس ہیوی اسٹاکس بشمول او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، حبکو، ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی سرخ رنگ میں ٹریڈ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ شدید مندی کاشکار

میڈیا رپورٹس کے مطابق 4,500 پوائنٹس سے زائد تیز رفتار بحالی اسٹاک مارکیٹ کے بنیادی اعتماد کی عکاسی کرتی ہے، جو کہ مضبوط اقتصادی بنیادوں اور امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ کے تبصرے کے بعد کشیدگی میں تیزی سے کمی کے حوالے وابستہ توقعات کا غماز ہے۔

دیگر ماہرین کے نزدیک تازہ ترین بھارتی جارحیت اور بھرپور پاکستانی ردعمل کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کوئی ’غیرمعمولی ہنگامہ‘ نہیں ہوگا اور بالآخر دھول جم جائے گی، دوسری جانب سرمایہ کار آئندہ آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کے بارے میں پر امید نظر آتے ہیں، جس میں پاکستان کے لیے قرض کی قسط کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 دہائیوں سے زائد عرصے میں سب سے شدید جارحیت گزشتہ رات گئے اس وقت شروع ہوئی، جبکہ بھارت نے آزاد کشمیر میں سرحدوں پر گولہ باری سمیت پاکستان کے اندر اہداف کو نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بدھ کی صبح ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ بھارتی میزائل بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد شہروں سمیت مقامات پر داغے گئے، جس میں کم از کم 28 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے ہیں۔

پاکستان نے ان حملوں کا فوری اور بھرپور جواب دیا، پاکستانی فضائیہ نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے اور ایک بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیصل خان کا یوٹرن، الزامات کے بعد بھائی عامر خان سے معافی مانگ لی

یہ ننھے پھول قوم کا مستقبل تھے، نواز شریف کا ٹیوشن سینٹر سانحہ میں 14 بچوں کی موت پر اظہار رنج و غم

آزاد کشمیر: عام انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ، تنویر الیاس پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی

الیکشن کمیشن  نے خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں

کیا سجاد علی نے بھارتی ریئلٹی شو کو اپنے گانے کی اجازت دی تھی؟ حقیقت سامنے آگئی

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں