پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 109 رنز سے کامیابی

بدھ 7 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان سپر لیگ 2025 کے 26ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 109 رنز سے ہرادیا۔

فاتح ٹیم کی جانب سے دیے گئے 265 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 19 اعشاریہ 3 اوورز میں ہی محض 154 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر نے 3، ابرار احمد نے 2، محمد وسیم جونیئر نے 2، فہیم اشرف، خرم شہزاد اور سعود شکیل نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نمایاں بیٹسمین رہے جنہوں نے 41 گیندوں پر 56 رنز بنائے۔

راولپنڈی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 264 رنز کا ہدف دیا۔ ریلے روسیو اور حسن نواز کی سینچریوں کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لے ایک مشکل ہدف دینے میں کامیاب رہی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3  وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنالیے ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے فن ایلن 5 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے،سعود شکیل 23 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر حیدر علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ریلے روسیو نے شاندار اننگز کھیلی، انہوں نے 104 رنز بنائے، انہیں عماد وسیم نے آؤٹ کیا، حسن نواز نے بھی ناقابل شکست 100 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے، ۔

۔

یاد رہے کہ کوئٹہ پی ایس ایل 2025 کے پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 11 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے اور پلے آف مرحلے میں جگہ بنالی ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی لگاتار 3 شکستوں کے بعد پوزیشن خطرے میں آگئی ہے۔

ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں دونوں ٹیموں نے دس ،دس میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

زمین خطرے سے باہر ناسا اب چاند بچانے کے لیے کوشاں، معاملہ کیا ہے؟

ڈکی برڈ کی 92 برس میں وفات، لیجنڈری ایمپائر کے کیریئر پر ایک نظر

جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان واٹس ایپ پر پیش ہوئے، وکلا نے بائیکاٹ کیوں کیا؟

پاکستان سنٹرل ایشیا کا گیٹ وے ہے، ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدوں سے اخراجات میں کمی ہو گی: جام کمال خان

فضائی میزبانوں کی صحت پر سوالیہ نشان؟

ویڈیو

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

انٹرنیٹ سروس کو درپیش مسائل کیا 5 جی اسپیکٹرم سے حل ہو جائیں گے؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار