بھارتی فوج کی شہری آبادی گولہ باری، 2 خواتین سمیت 6 افراد شہید، 29 زخمی

جمعہ 9 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد جموں و کشمیر اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بھارتی گولہ باری سے ہونے والے نقصانات کی تفصیل جاری کر دی۔

اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ مطابق گزشتہ شب ایل او سی کے مختلف مقامات پر بھارتی گولہ باری سے مجموعی طورپر 2 خواتین سمیت 6 افراد شہید ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی گولہ باری سے مختلف مقامات پر 29 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں خواتین اور کم سن بچے بھی شامل ہیں۔

اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ مطابق بھارتی گولہ باری سے دو مکانات کو نقصان پہنچا۔

وادی نیلم جاری گولہ باری میں ٹھہراؤ کے بعد مرکزی شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال

وادی نیلم پر رات گئے سے جاری فائرنگ گولہ باری رک گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک فوج سے خوفزدہ دشمن نے ایک بار پھر سفید جھنڈا لہرا دیا

محمد اختر ایوب انچارج ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نیلم کے مطابق وادی نیلم کے تمام سیکٹرز پر رات گئے سے جاری فائرنگ گولہ باری رک گئی ہے۔

ڈی ڈی ایم اے نیلم کا کہنا ہے کہ گولہ باری سے کیل میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ رہائشی مکانات املاک کے نقصان کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

محمد اختر ایوب انچارج ڈی ڈی ایم اے نیلم کے مطابق شاہراہِ نیلم ٹریفک کے لیے بحال ہے لیکن شہری محتاط رہیں۔

محمد اختر ایوب کے مطابق بجلی کی ٹرانسمیشن لائنیں متاثر ہونے سے ضلع نیلم  بھر میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان سے بھیجے گئے 4 ڈرونز تباہ، پاکستان نے طالبان کو خبردار کر دیا

’بیٹ مین‘ میکسیکو میں: چوروں کو ڈھونڈ کر کھمبے سے باندھ دینا اس کا مشغلہ، پولیس پیچھے لگ گئی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اہم سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

ٹاٹا ڈیٹا لیک: آئی فون 18 پرو کی خفیہ تفصیلات آن لائن منظرِ عام پر آگئیں

ٹیوشن سینٹر سانحہ: ذمہ داروں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی، مریم نواز کا دوٹوک اعلان

ویڈیو

مودی کی آبی جارحیت پر پاکستان کا ایک بار پھر سخت ردعمل

لیاری کا جنون اور فٹ بال ورلڈ کپ، ’منی برازیل‘ اپنی ٹیم کو کیسے سپورٹ کر رہا ہے؟

سندھ طاس معاہدہ برقرار رہے گا، کیونکہ یہی خطے میں امن، استحکام اور آبی تعاون کی بنیاد ہے، عطا اللہ تارڑ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں

اردو کے مہان ادیبوں کی پسندیدہ ہیروئن