آپریشن ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ سے مراد کیا ہے؟

ہفتہ 10 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج نے بھارت کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے جواب میں شروع کیے گئے آپریشن کو ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ کا نام دیا ہے، یہ نام نہ صرف ایک عسکری حکمت عملی کی نمائندگی کرتا ہے بلکہ قرآن کریم سے ماخوذ ایک روحانی و نظریاتی پیغام بھی اپنے اندر سموئے ہوے ہے۔

(بنیان مرصوص) عربی زبان کا اصطلاحی مرکب ہے، جو سورۃ الصف کی آیت نمبر ٤ سے لیا گیا ہے، جس میں فرمایا گیا: (إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُم بُنيَانٌ مَّرْصُوصٌ)۔ ترجمہ: بے شک اللہ اُن لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اُس کی راہ میں صف بستہ ہو کر اس طرح لڑتے ہیں جیسے وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہوں۔

اس نام کا انتخاب پاک فوج کے اس پیغام کو واضح کرتا ہے کہ پاکستانی قوم اور اس کی مسلح افواج دشمن کے خلاف اتحاد، نظم، قربانی اور ایمانی جذبے کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص: پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی، بھارت کے اہم فوجی اہداف تباہ

(بنیان) کا مطلب ہے بنیاد یا عمارت، جبکہ (مرصوص) کا مطلب ہے مضبوطی سے جُڑی ہوئی، یعنی ایسی صف یا جماعت جو اندرونی طور پر یکجان ہو اور بیرونی حملے کے سامنے ناقابلِ تسخیر ہو۔

فوجی حکمت عملی کے تحت یہ نام اس مؤثر، مربوط اور متحرک ردِعمل کی نمائندگی کرتا ہے جو دشمن کے ہر حملے کو ناکام بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ نہ صرف عسکری ردعمل ہے بلکہ ایک نظریاتی، ایمانی اور قومی وحدت کا مظہر بھی ہے۔

پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ آپریشن (بنیان مرصوص) صرف دشمن کو جواب دینے کا نام نہیں بلکہ یہ اس پیغام کا اظہار ہے کہ پاکستانی قوم ہر جارحیت کے سامنے ایک جسم، ایک صف اور ایک نظریہ بن کر کھڑی ہے سیسہ پلائی دیوار کی طرح۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں

دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

آئی فون 17 پاکستان میں اب بغیر سود کے قسطوں پر بھی ممکن، مگر کیسے؟

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری انتقال کر گئے

کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ