پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستانی رہنماؤں کا ردعمل سامنے آ گیا

ہفتہ 10 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی مسلح افواج نے رات گئے کیے جانے والے بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے کئی جنگی طیارے مار گرائے جس کے بعد بھارت نے ایل اوسی کے مختلف سیکٹرز میں پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی۔

 بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے بعد بھارت نے گھٹنے ٹیک دیے اور جنگ بندی پر آمادہ ہوگیا۔ بھارتی فوج کی ترجمان کرنل صوفیہ قریشی کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ بھارت جنگ نہیں چاہتا، بشرطیکہ کہ پاکستان بھی ایسا ہی چاہے۔

اس کے بعد دونوں ممالک پاکستان اور بھارت سیز فائر پر تیار ہو گئے۔ پاکستان اور بھارت دونوں نے جنگ بندی کی تصدیق کر دی۔

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر جنگ بندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت سیز فائر پر آمادہ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن اور سلامتی کے لیے کوشاں رہا ہے اور اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کیا.

انڈیا کے سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان انڈیا کے وقت کے مطابق پانچ بجے سے زمین، فضا، اور سمندر میں مکمل جنگ بندی ہو گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں امریکی صرد ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کامن سینس اور ذہانت سے کام لینے پر میں دونوں ممالک کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’اس معاملے پر آپ کی توجہ کا شکریہ‘۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اللّہ ربّ العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا۔ میں، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں۔ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔ آخر میں انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ قوم کو فتح مبارک ہو۔ پاکستان زندہ باد۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ رب العزت کا شکر اور پاک افواج کو قوم کو خوشیاں، فخر اور مان دینے پہ بہت بہت مبارک ہو۔ پاکستان زندہ باد

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدید اسمارٹ ٹوائلٹ سیٹ صرف 30 سیکنڈ میں دل کی دھڑکن چیک کرے گا

امریکی سینیٹ میں کرپٹو کرنسیوں کے لیے جامع قانون سازی کی راہ ہموار

روسی فوج کو جولائی میں 42 ہزار 800 جانی نقصان، یوکرین پر ریکارڈ گلائیڈ بموں کی بارش

نائجیریا میں تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن، 6ماہ تک جنگل میں قید 308 افراد آزاد

سابق امریکی صدر جو بائیڈن کا کینسر مزید پھیل گیا، بیماری انتہائی تکلیف دہ ہے، بیٹے کا انکشاف

ویڈیو

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران اور عمان معاہدے کے قریب، تہران نے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھ دی

اگر عام آدمی کا احتساب ہوتا ہے تو وزرا بھی قانون سے ماورا نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

کالم / تجزیہ

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں