بولاری ایئر بیس میزائل حملہ اور اسکوارڈن لیڈر عثمان یوسف کی شہادت

پیر 12 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی جانب سے بولاری ایئر بیس پر 4 میزائل فائر کیے گئے، جن میں سے 3 کو جنوبی ایئر اسپیس میں مکمل کنٹرول کے باعث انٹرسیپٹ کر لیا گیا، لیکن ایک میزائل ہینگر ایریا میں جا کر لگا۔

شہید اسکوارڈن لیڈر عثمان یوسف نے اپنی جان کی قربانی دی۔ الارم بجنے کے بعد، وہ اپنے اسٹاف کے ساتھ باہر موجود تھے اور ایک جہاز کو اندر لے جانے کے لیے کوشش کر رہے تھے۔ جب تک وہ اپنی ٹیم کو محفوظ کرنے کے لیے باہر موجود تھے، دشمن کے حملے سے جہاز کو بچا لیا۔

یہ واقعہ اس بات کا غماز ہے کہ پاکستانی افسران اور جوان اپنی زندگیوں کو قربان کرتے ہیں تاکہ ملک کی عزت محفوظ رہ سکے۔ عثمان یوسف نے اپنی قربانی سے نہ صرف ایک جہاز بلکہ پوری قوم کی عزت بچائی۔ اگر وہ وہاں نہ ہوتے تو بھارتی میڈیا دنیا کو یہ بتا رہا ہوتا کہ پاکستانی جہاز زمین پر تباہ ہو گیا۔

مزید پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، افواج پاکستان نے جو کہا کر دکھایا

یہ بات بھی یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ یہ صرف عثمان یوسف کی قربانی نہیں تھی۔ پچھلے سال کرنل حسن عسکری وزیرستان میں، ایک میجر اور کپتان بلوچستان میں اپنے جوانوں کو بچاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

’آفیسر لڑائی میں آگے نہیں جاتے‘ کا وہ عام مفروضہ اب ختم ہو چکا ہے۔ پاکستانی افسران پیچھے رہنے کو اپنی توہین سمجھتے ہیں۔ ان کی قربانی اور بہادری اس بات کی گواہی ہے کہ پاکستان کے افسران ہمیشہ اپنی قوم کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

سکوارڈن لیڈر عثمان یوسف شہید کی نماز جنازہ ریس کورس راولپنڈی میں ادا کی گئی جس میں پاک فضائیہ کے افسران سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد شہید کے جسد خاکی کو آبائی علاقے کے روانہ کردیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘