پشاور میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹرز اُڑانے پر پابندی، دفعہ 144 نافذ

پیر 12 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور انتظامیہ نے شہر میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹرز اڑانے پر مکمل پابندی عائر کرکے دفعہ 144 نافذ کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال، عوامی تحفظ اور اہم تنصیبات کی حفاظت کے لیے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: بھارتی جارحیت کے تناظر میں شہری دفاع اور عوامی آگاہی کے لیے اہم فیصلے

اعلامیے کے مطابق پابندی کا اطلاق سیکشن 144 CrPC کے تحت فوری طور پر کر دیا گیا ہے جس کی خلاف ورزی کی صورت میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ  نے کہا ہے کہ پشاور میں یہ پابندی 30 دن کے لیے نافذ العمل ہوگی اور شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ کسی مشکوک حرکت اور خلاف ورزی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟