بھارتی جارحیت کے تناظر میں شہری دفاع اور عوامی آگاہی کے لیے اہم فیصلے

جمعرات 8 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکریٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کی زیرِ صدارت پنجاب بھر کے کمشنرز اور آر پی اوز کا اجلاس  منعقد ہوا جس میں پنجاب بھر میں ڈویژنل انٹیلیجنس کمیٹیوں کے اجلاس فوری بلانے کی ہدایت  کی گئی۔

سیکریٹری داخلہ پنجاب نے ہدایت کی کہ اضلاع میں جاری کردہ ڈرون پروٹوکول پر عملدرآمد کیا جائے اور متعلقہ علاقہ محفوظ بنا کر بم ڈسپوزیل اسکواڈ سے کلئیر کروائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت کی جانب سے پاکستان بھیجے جانے والے اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کیا ہیں؟

انہوں نے کہا کہ کسی بھی حملے یا ہنگامی صورتحال میں سائرن کا استعمال کریں، سول ڈیفنس عوامی دفاع کی مشقیں بڑھائیں اور شہریوں کو آگاہی دی جائے، ایمرجنسی صورتحال میں جاری کردہ ایس او پیز پر من وعن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

سیکریٹری داخلہ پنجاب نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر جعلی خبروں اور جھوٹی اطلاعات کی جانچ اور روک تھام کی جائے، عوامی دفاع کے لیے سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 فیلڈ میں موجود رہیں، اہم تنصیبات اور حساس مقامات کی سکیورٹی بڑھائی جائے۔

یہ بھی پڑھیے: لاہورمیں فوجی تنصیب پر ڈرون حملہ ہوا، انڈیا کی طرف سے ڈرونز بھیجنے کا عمل جاری ہے،جنہیں تباہ کیاجارہا ہے، آئی ایس پی آر

انہوں نے ہدایت کی کہ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ ہر وقت مکمل طور پر ریڈ الرٹ رہے، عوامی رابطہ کمیٹیوں کو فوری طور پر فعال کیا جائے اور تمام ادارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نقل و حرکت میں معاونت کریں۔

اجلاس میں شہریوں سے درخواست کی گئی کہ وہ کسی مشکوک چیز یا دھماکا خیز مواد کی اطلاع محکمہ داخلہ کے واٹس ایپ نمبر 03334002653 پر دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں ارجنٹینا سے غیر معمولی محبت کیوں؟ میراڈونا سے میسی تک جذباتی رشتہ

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ