آسٹریلوی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلیفون، پاک بھارت جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیدیا

پیر 12 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو آسٹریلیا کی وزیر خارجہ سینیٹر پینی وانگ نے ٹیلی فون کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بتایا کہ ساری فوجی کشیدگی کے دوران پاکستان نے تحمل سے کام لیا اور صرف اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں عالمی میڈیا کی نظر میں پاک-بھارت سیزفائر، امن یا خاموش طوفان؟

انہوں نے کہاکہ پاکستان علاقائی امن اور سلامتی کے لیے اپنا ذمے دارانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ پینی وانگ نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور سانحہ جعفر ایکسپریس سمیت اس فوجی کشیدگی کے دوران شہید ہونے والے عام شہریوں کے جانی نقصان پر تعزیت کی۔

انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ دیرپا امن کے لیے مفید ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے، پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں بھارت میں گھس کر کارروائی کی اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں کراچی فتح نہ کرسکے تو بھارتی انتہا پسند حیدرآباد کی کراچی بیکری پر چڑھ دوڑے

گزشتہ رات پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا تھا کہ ہم نے سیز فائر لائن کی کوئی درخواست نہیں کی، یہ بھارت کی خواہش پر ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: بچوں میں ایچ آئی وی کا تشویشناک پھیلاؤ، مزید اعداد و شمار سامنے آگئے

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

میرپور ڈویژن میں پولنگ پرامن ماحول میں جاری، سیکیورٹی انتظامات مؤثر، بہترین ٹرن آؤٹ کی توقع، کمشنر میرپور

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ نے اداکارہ سمرین کور کے ساتھ تعلقات کا اعلان کر دیا، پیغام میں کیا لکھا؟

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان