گزشتہ دنوں بھارتی جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے 2 مزید نوجوان شہید ہوگئے ہں جس کے بعد افواج پاکستان کے شہدا کی تعداد 13 ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی کل تعداد 78 ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی حملوں میں زخمی ہونے والے پاک آرمی کے حوالدار محمد نوید اور پاک فضائیہ کے سینیئر ٹیکنیشن محمد ایاز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے، یہ شہادتیں پاک فوج کے جوانوں کے حوصلے، حب الوطنی اور احساس ذمہ داری کا ثبوت ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: بھارتی حملوں میں 8 پاکستانی شہید ہوئے، دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج قوم کے ساتھ مل کر ان بہادر شہدا کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور ان کے لواحقین سے تعزیت کرتی ہے۔
پاک فوج کے مطابق شہدا کی قربانی قوم کی اجتماعی یادداشت میں امر ہوگئی ہے اور آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔