بابراعظم کی ورلڈ ٹی20 الیون میں کتنے پاکستانی اور کتنے بھارتی کھلاڑی شامل؟

جمعہ 16 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوٹیوب پر زلمی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق پاکستانی کپتان بابر اعظم نے اینکر کی درخواست پر ورلڈ ٹی20 الیون کے لیے اپنے کرکٹرز کے نام گنوائے، جن میں 2 پاکستانی اور 2 ہی بھارتی بیٹسمین کو شامل کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کے خلاف کشیدگی، بابر اعظم نے انسٹا اسٹوری میں کیا پیغام دیا؟

ورلڈ ٹی20 الیون کے لیے سب سے پہلے بابر اعظم نے سابق بھارتی کپتان اور اوپنر روہت شرما  کا نام لیا اور اسی سانس میں پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اور فخر زمان کو بھی نہیں بھولے، ان کے چوتھے پسندیدہ کرکٹر ایک اور بھارتی مڈل آرڈر بیٹسمین سوریاکمار یادیو نکلے۔

 

سابق پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹی20 کرکٹ کے فارمیٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے انگلینڈ کے جارحانہ بیٹسمین جوس بٹلر اور جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے جارحانہ مڈل آرڈر بیٹسمین ڈیوڈ ملر کا بھی انتخاب کیا۔

اپنی یادداشت کو ٹٹولتے ہوئے بابر اعظم نے جنوبی افریقی آل راؤنڈر مارکو جینسن کا بھی نام لیا، جس کے بعد ورلڈ ٹی20 الیون کے بولنگ اسکواڈ میں ان کا پراعتماد انتخاب افغان اسپنر راشد خان ٹھہرے، آسٹریلوی فاسٹ بولرز پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک اور انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے رائٹ آرم فاسٹ بولر مارک ووڈ بابر اعظم کے منتخب کردہ پیس اٹیک کا حصہ بنتے نظر آئے۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل 10: بابر اعظم نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا، رضوان کی پہلی سینچری

بابر اعظم کی جانب سے ورلڈ ٹی20 الیون کے کرکٹرز کا انتخاب پورا ہونے پر اینکر نے اسے خوبصورت قرار دیتے ہوئے زبردست پلیئنگ الیون منتخب کرنے پر بابر اعظم کو سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز