پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کا دوبارہ آغاز ہوا، افتتاحی میچ دیکھنے کے لیے آرمی چیف بھی موجود

اتوار 18 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کا دوبارہ آغاز ہوا جہاں افتتاحی میچ دیکھنے کے لیے آرمی چیف بھی موجود تھے۔

پی ایس ایل 10 کے کرکٹ میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دوبارہ شروع ہو گئے جہاں کراچی کنگز اور پشاور زلمے کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔

میچ سے قبل کھلاڑیوں اور آفیشلز نے پاکستان کی مسلح افواج سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھی یہ میچ اسٹیڈیم میں براہ راست دیکھا۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور ڈی جی آئی ایس پی آر بھی موجود تھے۔ میچ شروع ہونے سے پہلے پاکستان کی بہادر افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: آرمی چیف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئے، پی سی بی نے پی ایس ایل کے 3 دن افواج کے نام کردیے

میچ کے آغاز سے قبل شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

 قومی ترانہ کے اختتام پر اسٹیڈیم نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

 پاکستان سپر لیگ کے 3 دن آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے نام کردیےگئے۔ پہلا دن آرمی، دوسرا دن نیوی اور تیسرا دن ائیر فورس کے نام کردیا گیا۔

بھارتی جارحیت کی وجہ سے پی ایس ایل کے بقیہ میچز ملتوی کرنے پڑے تھے جو دوبارہ سے شروع ہو چکے ہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل  کا دوبارہ شروع ہونا ثابت کرتا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور آرمی چیف کی موجودگی کے باعث عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

میرے مرنے کے بعد بیوی کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ 65 سالہ شخص نے بیوی کا قتل کردیا

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟