پاکستان میں سونے کی قیمت میں 1700 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔
حالیہ اضافہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے۔
مقامی مارکیٹ کے مطابق 1700 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 222700 روپے ہو گئی۔
دس گرام سونے کی قیمت 1457 روپے بڑھ کر 190929 روپے ریکارڈ کی گئی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 25 ڈالر اضافے کے ساتھ 2015 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے اضافے کے ساتھ 2015 جب کہ فی دس گرام قیمت 2357.68 روپے رہی۔