پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ’ایکس‘ کی سروس ڈاؤن

ہفتہ 24 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ایکس کی سروس ڈاؤن ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں کیا ایکس سروس سائبر حملے کے سبب متاثر ہوئی؟

’ایکس‘ صارفین دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سروس ڈاؤن ہونے کی شکایات کرتے نظر آرہے ہیں، اور سوال اٹھایا جارہا ہے کہ کیا باقی لوگوں کے ساتھ بھی یہ مسئلہ پیش آرہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ’ایکس‘ کی سروس ایک سال سے زیادہ عرصے تک بند رہنے کے بعد 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب کو بحال ہوئی تھی، جب بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں ایکس کی سروس عالمی سطح پر ڈاؤن ہونے سے صارفین کو مشکلات

پاکستان کے ’ایکس‘ صارفین کو خدشہ لاحق ہوگیا ہے کہ کہیں ایک بار پھر ایکس کو پاکستان میں بند تو نہیں کردیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp