ایکس کی سروس عالمی سطح پر ڈاؤن ہونے سے صارفین کو مشکلات

پیر 10 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروس عالمی سطح پر بند ہونے کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی 9 دن سے بندش کے بعد وی پی این سروس بھی محدود کردی گئی

دنیا کے مختلف ممالک سے صارفین نے ایکس کی سروس معطل ہونے کی شکایت کی۔

ایکس کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، جس سے معلوم ہو سکے کہ سروس میں خلل آنے کی اصل وجہ کیا تھی۔

سروس بندش کے دوران کئی صارفین نے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس مسئلے کے حوالے سے شکایات اور میمز شیئر کیں۔

اب سروس بحال ہو چکی ہے تاہم صارفین ابھی تک کسی باضابطہ وضاحت کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو قریباً 600 ملین صارفین استعمال کرتے ہیں، جو اسے عالمی سطح پر مقبول ترین سوشل میڈیا سائٹس میں سے ایک بناتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں 7 ماہ بعد ایکس(ٹوئیٹر) سروس بحال ہونے کے ایک گھنٹے بعد بند

ایکس کو 2022 میں دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے خریدا تھا، اور اس کے بعد کچھ تبدیلیاں بھی کی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر: تشدد کا راستہ اختیار کرنے والے جمہوری عمل نہیں چاہتے، خواجہ آصف

بھارت میں شرحِ پیدائش پہلی مرتبہ آبادی برقرار رکھنے کی حد سے نیچے

اے آئی نے کتابوں کو پیچھے چھوڑ دیا؟ طلبہ کے رجحانات پر نئی رپورٹ

ایشین گیمز 2026: صاحبزادہ فرحان پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر، 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

‘شی تھریڈز’ منصوبہ، دیہی خواتین کو ٹیکسٹائل شعبے میں ہنرمند اور خودمختار بنانے کا اقدام

ویڈیو

بجٹ 2026: بڑھتی مہنگائی نے 50 ہزار آمدن والوں کی مشکلات بڑھا دیں

پیپلزپارٹی نے کئی بار دل پر پتھر رکھ کر فیصلے کیے، سب سے پہلے جنوبی پنجاب صوبہ بننا چاہیے، سینیٹر شہادت اعوان

پاک روس تعلقات پر اہم ویبینار، شرکا نے دوطرفہ تعاون کے نئے امکانات اجاگر کر دیے

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟