ایلون مسک نے ہفتے کے روز ایکس کی ہفتے کے روز تکنیکی خرابی کے باعث بندش کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے آئندہ کے لیے لائحہ عمل ترتیب دینے کے وعدہ کیا ہے۔
ایکس، سابقہ ٹویٹر، ہفتے کے روز کم از کم 2 گھنٹوں کے لیے تکنیکی خرابی کی وجہ سے بند رہا جس کے بعد اس سماجی رابطے کے پلیٹ فارم کے سربراہ کو اپنے سسٹم کی ناکامی کا اعتراف کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیے: ایلون مسک ایکس صارفین کو ہیش ٹیگز استعمال کرنے سے کیوں روک رہے ہیں؟
اپنی ایکس پوسٹ میں ایلون مسک نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پلیٹ فارم کی فیل آؤور رینڈنسی نظام کی ناکامی کے بعد بہتری کی ضرورت ہے، جس کا مقصد ایسے خلل کو روکنا تھا۔
ایلون مسک نے لکھا کہ انہیں ایکس اور اسٹارشپ پر بہت زیادہ توجہ دینی ہے، کیونکہ ہم اہم ٹیکنالوجیز کو لانچ کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی توجہ ان مسائل کو حل کرنے کے لیے ہمہ وقت وقف ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے: کیا ایلون مسک نے امریکی انتخابات کے لیے ایکس کا لائک بٹن تبدیل کیا؟
ایکس میں یہ خرابی اس وقت پیش آئی ہے جب ایلون مسک متعدد اہم ذمہ داریوں کو سنبھالے ہوئے ہیں، جن میں ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ان کا مصنوعی ذہانت کا منصوبہ ایکس اے آئی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ امریکی حکومت میں بھی اہم ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں جس پر وسیع پیمانے پر تنقید ہو رہی ہے، اور اس کے نتیجے میں Tesla کے شیئرز کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔