غزہ کے اسکول پر اسرائیلی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 20 فلسطینی شہید

پیر 26 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غزہ میں بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی اسکول میں قائم عارضی رہائش گاہ پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 20 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، طبی ماہرین نے بتایا کہ غزہ شہر کے دراج محلے میں اسکول پر حملے میں درجنوں ہلاکتوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اسرائیل نے مئی کے اوائل میں غزہ میں اپنی فوجی کارروائیوں کو تیز کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ حماس کی فوجی اور حکومتی صلاحیتوں کو ختم کرنے اور اکتوبر 2023 میں پکڑے گئے بقیہ مغویوں کی بازیابی کا خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں امداد 3 ماہ بعد بحال لیکن فراہمی انتہائی کم

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر کے مطابق کچھ لاشیں بری طرح جھلس گئی تھیں، جن کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔

اسرائیلی فوج نے پیر کے روز دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ میں اتوار کی رات حماس کے زیر کنٹرول سینٹر پر حملے میں ایک ایسی تنصیب کو نشانہ بنایا، جسے اسرائیلی شہریوں اوراسرائیلی ڈیفینس فورسز کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کو انجام دینے کے لیے منصوبہ بندی اور انٹیلی جنس جمع کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل نے غزہ پر مکمل قبضے کا اعلان کردیا

بڑھتے ہوئے بین الاقوامی دباؤ کے باوجود جس نے قحط کے انتباہی نوٹسز کے پیش نظر اسرائیل کو امدادی رسد پر پابندی ہٹانے پر مجبور کیا، وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اسرائیل پورے غزہ پر کنٹرول کرے گا۔

غزہ کے میڈیا آفس نے کہا کہ اسرائیل نے اپنی زمینی افواج یا انخلا کے احکامات اور بمباری کے ذریعے تقریباً 77 فیصد انکلیو کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے، اسرائیلی مہم نے غزہ کو تباہ کر دیا ہے اور یہاں کے تقریباً 20 لاکھ باشندوں کو ان کے گھروں سے دھکیل دیا ہے۔

مزید پڑھیں: برطانوی ڈاکٹر نے غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے کے بعد کی ہولناک فوٹیج جاری کر دی

غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق، اسرائیلی جارحیت میں اب تک 53,000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں