قومی مفاد سب سے مقدم، ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، بنگلہ دیشی فوج کا عزم

پیر 26 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیشی فوج نے کہا ہے کہ قومی مفاد سب سے مقدم ہے، ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔

ڈائریکٹوریٹ آف ملٹری آپریشنز کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل محمد ناظم الدولہ نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ فوج ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ثابت قدم ہے۔

یہ بھی پڑھیں بھارت نے سلہٹ بارڈر پر مزید 153 افراد کو بنگلہ دیش میں دھکیل دیا

انہوں نے کہاکہ راہداری سے متعلق معاملات انتہائی حساس ہیں، میانمار کے ساتھ سرحدی صورت حال اس وقت پہلے سے کہیں زیادہ حساس ہے۔

’کوکی چن نیشنل فرنٹ‘ کے لیے 30 ہزار یونیفارم تیار کیے جانے کی رپورٹس پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوکی کمیونٹی کی آبادی 12 ہزار کے قریب ہے، تو پھر 30 ہزار یونیفارم کیوں تیار کیے جارہے ہیں، فوج اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے اور مکمل تحقیقات بھی کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سرحد پار سے ہندوستان کی جانب سے لوگوں کو زبردستی بنگلہ دیش میں دھکیلنے جیسے اقدامات قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت بارڈر گارڈ بنگلہ دیش صورت حال کو مؤثر طریقے سے سنبھال رہا ہے۔ تاہم ضرورت پڑنے پر یا حکومت کی طرف سے ہدایت کی صورت میں فوج مداخلت کے لیے تیار ہے۔

قبل ازیں بریفنگ میں ڈائریکٹوریٹ آف ملٹری آپریشنز کے کرنل محمد شفیق الاسلام نے گزشتہ 40 دنوں میں فوج کی حالیہ کارروائیوں کا جائزہ پیش کیا۔

انہوں نے زور دے کر کہاکہ ہجوم کی جانب سے تشدد کے واقعات اور سماجی تحفظ کے لیے خطرہ بننے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

کرنل شفیق نے کہاکہ امن و امان کی مجموعی صورتحال مستحکم رہی ہے یا کچھ علاقوں میں ماضی کے مقابلے میں بہتری آئی ہے، تاہم امن و امان برقرار رکھنا صرف فوج کی ذمہ داری نہیں۔

یہ بھی پڑھیں بھارت کی جانب سے 300 سے زائد افراد کو بنگلہ دیش میں دھکیلنے پر تشویش کی لہر

انہوں نے کہاکہ اس کے لیے ایک مربوط کوشش کی ضرورت ہے جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور تمام متعلقہ اداروں کو شامل کیا جائے تاکہ مسلسل بہتری کو یقینی بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپر ٹیکس: عدالتی فیصلے کے بعد ایف بی آر متحرک، خسارہ کم کرنے کا تیز رفتار منصوبہ تیار کرلیا

بلوچستان حکومت نے محکمہ مذہبی امور ختم کرنے کی منظوری دیدی

آن لائن کپڑوں کی جگہ آٹے کی بوری، حیران و پریشان شہری عدالت پہنچ گیا

بالی ووڈ میں فطری خوبصورتی کی واحد مثال کون؟ فرح خان کا چونکا دینے والا بیان

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار طیارہ حادثے میں ہلاک

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟