علی امین گنڈاپور کا ریاستی اداروں کے خلاف بیان کھلی بغاوت کے مترادف، گورنر خیبرپختونخوا

منگل 27 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے اشتعال انگیز بیان، پُرامن احتجاج پر ریاستی تشدد اور صوبائی حکومت کی کرپشن پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ریاستی اداروں کے خلاف دیے گئے بیان کو شدید ترین الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے اسے غیر آئینی، اشتعال انگیز اور ملکی سلامتی کے خلاف خطرناک عمل قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک آئینی عہدے پر فائز شخص کا یہ کہنا ’ہمارے پاس بھی اسلحہ ہے، اگر ریاست نے استعمال کیا تو ہم بھی کریں گے۔‘ کھلی بغاوت کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیے کیا لوگوں کے ٹیکس کا پیسہ اور صوبائی فنڈز پی ٹی آئی کے کارکنوں کے لیے ہیں؟ فیصل کریم کنڈی

گورنر نے کہا کہ یہ وہی وزیر اعلیٰ ہیں جو کبھی افغان مہاجرین کے انخلا سے متعلق وفاقی فیصلے کے خلاف غیر ذمہ دارانہ سیاست کرتے ہیں۔ اور جب ہماری مسلح افواج دشمن کو شکست دیتی ہیں، تو انہی دنوں ریاست مخالف سوشل میڈیا مہمات کو وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پناہ دی جاتی ہے۔ یہ روش ملک دشمن عناصر کی پشت پناہی کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پشاور میں ایک پُرامن احتجاج پر صوبائی حکومت کی جانب سے شیلنگ اور لاٹھی چارج جیسے فسطائی اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ حکومت عوامی دباؤ سے بری طرح بوکھلا چکی ہے۔ ریاستی طاقت کا استعمال ان لوگوں کے خلاف کیا گیا جو آئینی اور جمہوری حق استعمال کر رہے تھے، جو کہ بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیے خیبرپختونخوا حکومت کے تمام ادارے، وزرا کرپشن میں ملوث ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی

گورنر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اس وقت ’علی بابا چالیس چوروں‘ کی حکومت قابض ہے، جو صوبے کے مالی و انتظامی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے۔ حالیہ دنوں میں کوہستان میں 40 ارب روپے کا میگا کرپشن اسکینڈل منظرِ عام پر آیا، سولر منصوبے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں، لیکن تاحال نہ کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے اور نہ ہی کوئی انکوائری شروع کی گئی ہے۔ حد تو یہ ہے کہ گریڈ 4 کی نوکریاں برائے فروخت ہیں، اور اساتذہ کی بھرتیوں کے امتحانات وزیروں کے گھروں میں ہو رہے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جو حکومت عوام پر جبر کرے، ریاست کے خلاف بغاوت کا عندیہ دے اور ساتھ ہی وسائل کی لوٹ مار میں مصروف ہو، وہ عوامی اور آئینی اعتماد کھو چکی ہے۔

’ریاست پاکستان ایک ہے، اور کوئی فرد یا جماعت قانون سے بالاتر نہیں۔ ایسے عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی ہونی چاہیے تاکہ آئین و قانون کی بالادستی قائم رہ سکے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں