عیدالاضحیٰ: اسلام آباد میں ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور غیرقانونی اسلحے کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

جمعہ 30 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت آپریشنل کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔

کانفرنس کے آغاز میں شہید سدھیر عباسی کے لئے فاتحہ خوانی اور زخمی جعفرجہانگیر کی صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔

کانفرنس میں عیدالاضحیٰ کی سکیورٹی انتظامات اور کرائم کے حوالے سے بریفنگ ہوئی۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی و ایثار کی علامت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں 6 مویشی منڈیاں لگی ہیں جہاں پر 1000 سے زائد پولیس افسران اور سکیورٹی گارڈ فرائض سرانجام دیں گے۔ تمام مویشی منڈیوں میں فراڈ، جعلی کرنسی اور کسی بھی مدد کے لیے پولیس ڈیسک قائم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا آفیسر شہید، سپاہی زخمی

سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ832  مقامات پر نماز عید ادا کی جائے گی جس کے لیے خصوصی ناکہ جات، مارکیٹ پوائنٹس پر ڈیوٹی لگائی جائے گی۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ عید کی شب 44 خصوصی پوائنٹس پر مزید 1000 پولیس افسران ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کے زیراہتمام پاک فوج کے حق میں ریلی کا انعقاد

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ خصوصی پٹرولنگ پلان کے تحت 982 پولیس افسران گشت پر مامور ہوں گے۔  عوامی اور سیرو تفریح کے مقامات پر 1040 پولیس افسران فرائض سرانجام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران گھروں میں چوری کے حوالے خصوصی ڈیوٹیز، گشت اور نیںبرہوڈ واچ سسٹم کو ایکٹو کیا جائے گا۔ ٹریفک کے حوالے سے خصوصی پلان ترتیب دیا جائے گا۔

سید علی ناصر رضوی  نے ہدایت کی کہ تمام تجارتی مراکز میں پولیس ہیلپ ڈیسک بنائے جائیں گے تاکہ  لوگوں کو فوری مدد فراہم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مارگلہ ہلزمیں خصوصی پٹرولنگ پلان وضع کیا گیا ہے۔ ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور غیرقانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:نوکری کا جھانسہ دیکر شہری کو قتل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار: اسلام آباد پولیس

انہوں نے کہا کہ منڈی مویشیاں اپنی مختص کردہ مقامات پر ہی لگیں گی۔ تمام افسران مختلف مارکیٹس کا وزٹ کریں گے اور بھکاریوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

سید علی ناصر رضوی نے ہدایت کی کہ سرچ اور سویپ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے متحد ہوکر کردار ادا کرنا ہوگا، پرویز اقبال لوہسر

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی