پاکستان کے سابق مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی نے اپنی اور اپنے داماد کرکٹر شاہین آفریدی کی ایک خوبصورت تصویر شوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور اس حوالے سے صارفین سے ایک دلچسپ سوال بھی کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی پاک فوج کی وردی پہنے واہگہ بارڈر پہنچ گئے، ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ شاہد آفریدی اور شاہین آفریدی ان دنوں مع اہل و عیال گھومنے پھرنے دبئی گئے ہوئے ہیں۔ شاہین کی سربراہی میں حال ہی میں لاہور قلندرز پاکستان سپر لیگ کا 10 واں ایڈیشن جیتا ہے۔ یاد رہے کہ شاہین آفریدی نے شاہد آفریدی کی بڑی صاحبزادی انشا سے فروری 2023 میں شادی کی تھی۔
View this post on Instagram
اپنے انسٹاگرام پر جاری کردہ داماد کے ساتھ تصویر کے کیپشن میں شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا صارفین سے سوال کیا کہ کون زیادہ فٹ لگ رہا ہے، سسر یا داماد؟
مزید پڑھیے: شاہد آفریدی کی نظر میں قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے لیے کون موزوں؟
واضح رہے کہ شاہد آفریدی ایک قابل رشک شکل و صورت، قد کاٹھ اور صحت کے حامل فرد ہیں اور اگر وہ اپنے خوبر؎و داماد شاہد آفریدی کے ساتھ کھڑے ہوں تو واقعی یہ بتانا خاصا مشکل ہوجاتا ہے کہ دونوں میں سے کون زیادہ فٹ ہے۔
Shahid Afridi with his lil daughter Arwa Afridi, having fun in Dubai.♥️@SAfridiOfficial pic.twitter.com/ZVQ9ampDFA
— Maham Gillani (@DheetAfridian) June 2, 2025
اس سوال پر دونوں کے پرستار بھی مشکل میں پڑگئے اور زیادہ تر نے کسی ایک کی سائیڈ لینے سے گریز کیا۔
زیادہ تر نے تصویر دیکھ کر اپنے کمینٹس میں ماشاء الله لکھا، دونوں کی ہی تعریف کی اور پاکستان کے باعث فخر دونوں سسر داماد کو دعائیں دیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ دونوں ہی پیارے اور ہینڈسم ہیں۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ دونوں بھائی لگ رہے ہیں۔
تاہم کچھ لوگوں نے دونوں میں سے ایک کی سائیڈ بھی لی۔ ایک نے لکھا کہ داماد زیادہ فٹ آفریدی ہیں جبکہ دوسرے نے لکھا کہ ہمیشہ کی طرح داماد زیادہ فٹ لگ رہے ہیں۔
Sunset in the desert – Magnificent! ☀️ pic.twitter.com/ZrD36ZyQMT
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) June 1, 2025
کچھ لوگوں نے شاہد آفریدی کی سائیڈ لیتے ہوئے کہا کہ سسر مختلف یعنی داماد سے بہتر لگ رہے ہیں۔
شان آفریدی نے تصویر پر کمینٹ کیا کہ دونوں صرف فریم میں ہی فٹ نہیں بلکہ روح، دل اور شہرت کے لحاظ سے بھی فٹ ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ایک نے ماضی سنبھالا اور دوسرا حال سنبھالے ہوئے ہیں اور دونوں ہی وفادار، مضبوط اور سچے (انسان) ہیں۔