گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے خوشخبری، این ڈی ایم اے نے بھی بارش کی پیشگوئی کردی

جمعرات 12 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 13 سے 18 جون کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، پوٹھوہار اور خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں 13 سے 16 جون تک شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے، جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی اور پوٹھوہار کے دیگر بالائی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قیامت خیز گرمی کے بعد بارش کی امید، موسم بہتر ہونے کی نوید

این ڈی ایم اے کی جانب سے خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، تاہم بعض علاقوں جیسے چترال، دیر، سوات، پشاور، ایبٹ آباد، ہری پور، بنوں، نوشہرہ، وزیرستان اور دیگر میں آندھی اور بارش ہو سکتی ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی 13 سے 18 جون کے دوران شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے کئی علاقے بھی گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، تاہم استور، سکردو، ہنزہ، شگر، باغ اور نیلم ویلی میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

شدید گرمی میں احتیاطی تدابیر

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ شدید گرمی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، دھوپ میں بلا ضرورت باہر نکلنے سے گریز کریں، پانی اور مشروبات کا زیادہ استعمال کریں اور بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کا خاص خیال رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار، محکمہ موسمیات کا انتباہ

اس کے علاوہ شہریوں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ کسی بھی صورت میں بچوں یا پالتو جانوروں کو کھڑی گاڑی میں اکیلا نہ چھوڑیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ریاست بہار انتخابی نتائج: نتیش کمار کے 10 ویں بار وزیراعلیٰ  بننے کے امکانات روشن

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا ہنگامی دورہ

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے