ملتان ٹیسٹ، انگلینڈ کیخلاف میچ کیلئےحارث رؤف کے متبادل کھلاڑی کا فیصلہ نہ ہوسکا

جمعہ 2 دسمبر 2022
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ کے لیے فاسٹ بولر حارث رؤف کے متبادل کھلاڑی کا فیصلہ اب تک نہیں ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق متبادل کھلاڑی طلب کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے آج میٹنگ ہوگی جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) فیصلے کا اعلان کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں شامل وسیم جونیئر یا فہیم اشرف پر انحصار کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ان دونوں کھلاڑیوں کو استعمال کرنے کی صورت میں متبادل کھلاڑی نہیں بلایا جائے گا۔

یاد رہے کہ حارث رؤف پنڈی ٹیسٹ میں فٹنس مسائل کا شکار ہونے کے بعد سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جمعہ سے ملتان میں شروع ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

ایران کا میزائل پروگرام تباہ کرنا ہمارا مقصد ہے، امریکی وزیر خارجہ

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان