میری ٹائم شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں، ہمیں ان سے فائدہ اٹھانا چاہیے، وزیر اعظم

پیر 16 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس (پی آئی ایم ای سی) سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ ہمیشہ سے ملکی دفاع میں اہم کردار ادا کرتا آرہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ہزار کلومیٹر سے زائد ساحلی علاقے، 3 اہم بندرگاہوں اور بین الاقوامی سمندری راستے پر واقع ہونے کی وجہ سے پاکستان کے پاس میری ٹائم امکانات سے فائدہ اٹھانے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاک چین میری ٹائم شعبے میں مذاکرات کا پانچواں دور، تعاون برقرار رکھنے کا فیصلہ

وزیر اعظم نے کہا کہ گلوبل بلیو اکانومی اس وقت کھربوں ڈالرز میں ہے، اگر پاکستان اس کے قلیل حصے سے بھی فائدہ اٹھاتا ہے تو یہ ملک کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ ہمیں اس شعبے میں موجود امکانات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جاپان کے سفر نے ثابت کیا ہے کہ چیلنجز سے زیادہ ہمارے ردعمل کی مضبوطی ہمارے مستقبل کو شکل دیتی ہے، جاپان نے بین الاقوامی معیار کی بندرگاہ، جہاز سازی اور سمندری وسائل کے پائیدار استعمال نے جاپان کی قومی ترقی اور خطے میں اثرپذیری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس ابتدائی ٹریڈنگ میں 3,300 پوائنٹس گر گیا

نامناسب اور ذاتی سوالات پر اداکارہ میرا ارشاد بھٹی کا پوڈکاسٹ چھوڑ کر چلی گئیں

اعلیٰ سپرمارکیٹس سے چوری کی منصوبہ بندی کرنے والا گروہ گرفتار، 6 خواتین بھی شامل

پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکا، 23 مزدور ہلاک، متعدد زخمی

دنیش ترویدی بنگلہ دیش میں نئے بھارتی ہائی کمشنر ہوں گے؟

ویڈیو

پاکستان دنیا بھر میں امن کا سفیر بن کر سامنے آیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

‘پاؤں نہیں مگر ہاتھ تو ہیں نا’، فور ویل بائیکیا چلا کر گھر کی کفالت کرنے والا باہمت نوجوان

کالم / تجزیہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی