ملائیشیا کے دارالخلافے میں جاری انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نیشنز کپ میں پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد جاپان کو 3-2 سے ہرا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک آرمی کی کوششوں سے ہاکی اسٹیڈیم کراچی کی رونقیں دوبارہ بحال ہوگئیں
اس طرح قومی ٹیم جس کا پہلا میچ ملائیشیا کے خلاف برابر رہا تھا نے اپنے دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔
جاپان کے خلاف میچ میں قومی ٹیم شروع میں ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہار رہی تھی تاہم پھر ٹیم کھیل میں واپس آئی اور بالآخر میچ 3-2 سے جیت لیا۔
پاکستان کے غضنفر علی نے پہلے کوارٹر میں گول کرکے برتری دلادی تھی تاہم ایک منٹ بعد جاپان کے کازوماسا نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا اور پھر 2 منٹ بعد ہی کوجی یاماسا نے گول کرکے میچ میں جاپان کو برتری دلادی۔ تیسرے کوارٹر میں رانا وحید اشرف نے گول کرکے میچ 2-2 سے برابر کیا اور چوتھے کوارٹر فائنل میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرکے پاکستان کو ایک بار پھر برتری دلائی جو کھیل کے آخر تک برقرار رہی۔
مزید پڑھیے: جونیئر ہاکی ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا
اتوار کو پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 3-3 سے برابر رہا تھا جس میں پاکستان کی طرف سے احمد ندیم، عبدالرحمان اور رانا وحید اشرف نے گول اسکور کیے تھے۔ قومی ٹیم نیشنز کپ میں اپنا تیسرا گروپ میچ بدھ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
پاکستان اسکواڈ
عماد بٹ (کپتان)، رانا وحید (نائب کپتان)، منیر الرحمان، عبداللہ اشتیاق، محمد عبداللہ، محمد سفیان خان، عبدالمنان، حماد انجم، ارشد لیاقت، معین شکیل، زکریا حیات، غضنفر علی، سلمان رزاق، جنید منظور، افراز احمد، عبدالرحمان، عبدالمنان، عبدالرحمان اور محمد خان۔