جونیئر ہاکی ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

بدھ 4 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت نے جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان جونیئر ہاکی ایشیا کپ کا فائنل میچ عمان کے شہر مسقط میں کھیلا گیا، جس میں پاکستان چاندی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

یہ بھی پڑھیں جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے جاپان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

فائنل میچ کے دوران مقابلہ سنسنی خیز اور دلچسپ رہا، تیسرے کوارٹر تک 3،3 گول سے مقابلہ برابر تھا، تاہم چوتھے کوارٹر میں بھارت نے 2 گول کردیے جس کے بعد مقابلہ یکطرفہ ہوگیا۔

پاکستانی ٹیم کی جانب سے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کیے گئے، بھارت کی جانب سے ارجیت سنگھ ہونڈل نے 4 گول کیے، جبکہ پاکستان کے سفیان خان 2 اور حنان شاہد ایک گول کرسکے۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے گزشتہ روز جاپان کو شکست دے کر جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان ہاکی ٹیم فائیو سائیڈ ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

اس سے قبل 2023 میں بھی جونیئر ہاکی ایشیا کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوا تھا، تاہم قومی ٹیم ٹائٹل اپنے نام کرنے میں ناکام رہی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی