نیشنز ہاکی کپ: پاکستان کو نیوزی لینڈ سے شکست، سیمی فائنل تک رسائی چانس پر

بدھ 18 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملائیشیا کے دارالخلافے میں جاری انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نیشنز کپ کے اہم میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست ہوگئی جس کے بعد قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات کم ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنز کپ ہاکی: پاکستان نے جاپان کو 3-2 سے ہرادیا

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے کوارٹر کے اختتام تک پاکستان کی پوزیشن بہت مضبوط تھی اور اسے ایک کے مقابلے میں 3 گول کی سبقت حاصل تھی۔

تاہم تسیرے کوارٹر میں نیوزی لینڈ نے مقابلہ 3-3 سے برابر کردیا اور چوتھے کوارٹر میں مزید ایک گول کرکے برتری حاصل کرلی جو میچ کے اختتام تک جاری رہی۔

پاکستان کی جانب سے عبدالرحمان نے 2 اور رانا وحید اشرف نے ایک گول کیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے  اسکاٹ کولسٹ نے 3 اور ووڈ نک نے ایک گول کیا۔

مزید پڑھیے: جونیئر ہاکی ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

اس طرح اب پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا دارومدار ملائیشیا اور جاپان کے میچ پر ہوگا۔ اگر میزبان ملائیشین ٹیم ہارگئی توپھر پاکستان ٹاپ 4 میں جگہ بناتے ہوئے سیمی فائنل کھیل سکے گا۔

اتوار کو پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 3-3 سے برابر رہا تھا جس میں پاکستان کی طرف سے احمد ندیم، عبدالرحمان اور رانا وحید اشرف نے گول اسکور کیے تھے۔

پیر کو پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد جاپان کو 3-2 سے ہرا دیا تھا۔ قومی ٹیم کی جانب سے غضنفر علی، رانا وحید اشرف اور سفیان خان نے ایک ایک گول کیا تھا۔

مزید پڑھیں: کھیلوں کے میدان میں سال 2024 کے دوران پاکستان نے کیا کھویا کیا پایا؟

بدھ کے میچ میں بھی پاکستان ٹیم نے گزشتہ 2 میچوں کی طرح 3 گول کیے لیکن اسے ایک گول کے خسارے سے شکست ہوئی۔

پاکستان اسکواڈ

عماد بٹ (کپتان)، رانا وحید (نائب کپتان)، منیر الرحمان، عبداللہ اشتیاق، محمد عبداللہ، محمد سفیان خان، عبدالمنان، حماد انجم، ارشد لیاقت، معین شکیل، زکریا حیات، غضنفر علی، سلمان رزاق، جنید منظور، افراز احمد، عبدالرحمان، عبدالمنان، عبدالرحمان اور محمد خان۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں کے ساتھ سلوک کیسا ہے؟ سویڈش کارکن نے پردہ فاش کردیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کشیدگی کم نہ ہوسکی، پنجاب اور سندھ حکومت کے ترجمان آمنے سامنے

امریکی شہری نے 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر کی لاٹری جیت لی، رقم سرمایہ کاری پر لگانے کا اعلان

’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘، یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کا احتجاج، لندن میں گرفتاریاں

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

ویڈیو

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کچھ نہ دو میڈل کو عزت دو، بلوچستان کے ایشیئن چیمپیئن باڈی بلڈر

اسرائیل کی حد سے بڑی جارحیت: عالمی فلوٹیلا پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ

کالم / تجزیہ

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی

جب اپنا بوجھ اتار پھینکا جائے

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی