حج 2025کیسا رہا؟ عازمین کے تجربات جاننے کے لیے ای سروے شروع

جمعرات 19 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی وزارتِ حج نے 2025ء کے حج کی بابت عازمین کی رائے جاننے کی خاطر ای سروے کا آغاز کر دیا

سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے حج 1446ھ (2025ء) کے لیے عازمینِ حج کے تجربات اور اطمینان کا جائزہ لینے کی غرض سے ایک الیکٹرانک سروے کا آغاز کر دیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق یہ اقدام خدمات کے معیار کو بہتر بنانے اور حجاج کرام کی ضروریات کو براہ راست سمجھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

وزارت کے مطابق، یہ سروے  دنیا کی 9 زبانوں عربی، انگریزی، فارسی، ہندی، ہسپانوی، فرانسیسی، ترکی، چینی اور مالے میں جاری کیا گیا ہے تاکہ دنیا بھر سے آنے والے عازمین اپنی زبان میں اپنے تاثرات اور تجاویز کا اظہار کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی وزیر حج کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو، ایرانی حجاج کی بحفاظت واپسی کی یقین دہانی

ذرائع کے مطابق اس سروے کے ذریعے وزارتِ حج عازمین کے انفرادی و اجتماعی تجربات کو جانچ کر حج خدمات میں بہتری لانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف موجودہ حج سیزن کے مسائل کا ادراک ہوگا بلکہ مستقبل کے لیے پالیسی سازی میں بھی مدد ملے گی۔

سعودی وزارت کا کہنا ہے کہ یہ سروے وزارت کے اس عزم کی غمازی کرتا ہے جس کے تحت عازمینِ حج کی سہولت کو مرکزی حیثیت دی جا رہی ہے اور ڈیجیٹل ذرائع سے خدمات کو مزید مؤثر بنانے کی کوشش جاری ہے۔

یہ سروے سعودی عرب کے اس وسیع تر وژن کا حصہ ہے جس کے تحت حج کو ایک جدید، محفوظ اور باکفایت تجربہ بنایا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز