لاہور، کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر خودکار امیگریشن نظام متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل

منگل 24 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے تین بڑے ہوائی اڈوں پر ای گیٹس کی تنصیب کے منصوبے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق، جرمنی سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے پاکستان کے حالیہ دورے کے دوران ای گیٹس کے بنیادی ڈیزائن کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ترجمان پی اے اے نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر جدید ای گیٹس نصب کیے جائیں گے، جس سے مسافروں کو خودکار نظام کے تحت تیز رفتار امیگریشن کی سہولت حاصل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:ایئرپورٹس پر تیز ترین امیگریشن کے لیے ای گیٹس لگانے کے منصوبے کا باقاعدہ آغاز

’اس نظام کے ذریعے نہ صرف مسافروں کا قیمتی وقت بچے گا بلکہ ایئرپورٹس پر امیگریشن کا عمل بھی مزید مؤثر اور شفاف ہو جائے گا۔‘

اس ضمن میں منعقدہ ایک 3 روزہ ورکشاپ کے دوران جرمن ماہرین نے منصوبے سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کر لی ہے، ترجمان کے مطابق، یہ اقدام پاکستان کے ہوائی اڈوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہم آہنگ کرنے کی ایک بڑی کوشش ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے 25 منزلہ ہیڈکوارٹر کی منظوری

ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ منصوبہ ایئرپورٹس کے لیے ایک محفوظ، قابلِ توسیع اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ حل فراہم کرے گا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ منصوبے پر کام کرنے والے کنسلٹنٹس معاہدے کے مطابق تسلی بخش انداز میں کام کر رہے ہیں، اور تمام پہلوؤں پر پیش رفت اطمینان بخش ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ملک میں ای گیٹس کا نفاذ مسافروں کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، جس سے ہوائی سفر کے تجربے میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں