میرے بھائی کی وفات پر عمران خان اپنی سالگرہ کا جشن مناتے رہے، حفیظ اللہ نیازی نے پرانے راز بیان کردیے

بدھ 25 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف تجزیہ کار و کالم نگار حفیظ اللہ نیازی جو سابق وزیراعظم عمران خان کے کزن اور بہنوئی بھی ہیں ان کا کہنا ہے کہ جس وقت میرے بھائی جو کہ عمران خان کے کزن بھی تھے ان کا جنازہ گھر میں رکھا تھا، اس وقت عمران خان دھوم دھام سے اپنی سالگرہ منا رہے تھے کیونکہ ان کی سالگرہ بھی 5 اکتوبر کو ہوتی ہے جس دن میرے بھائی کا انتقال ہوا۔

حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ انہیں یہ سب دیکھ کر بہت افسوس ہوا لیکن عمران خان کو اس چیز کا احساس ہی نہیں ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ ثمرین ادریس نے لکھا کہ انسانیت، احساس اور عمران خان متضاد الفاظ ہیں۔

ایک ایکس صارف نے حفیظ اللہ نیازی کی بات کو جھٹلاتے ہوئے لکھا کہ جس بندے نے غریب عوام کے لیے کینسر ہسپتال بنایا کیا اس میں حس احساس نہیں ہے۔

صحر انورد نامی صارف کا کہنا تھا کہ عمران خان کتنا خودغرض انسان ہے۔

حافظ کامران بٹ نے حفیظ اللہ نیازی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ میرا ان سے اعتبار اٹھ گیا ہے کبھی عمران خان کے قصیدے پڑھنا شروع کر دیتے ہیں تو کبھی اسے زمین بوس کر دیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان کا فیصلہ

فلسطین سے متعلق پاکستان کی پالیسی واضح، غزہ امن منصوبے پر سیاست نہ کی جائے، اسحاق ڈار

قومی اسمبلی اجلاس سے پاکستان پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، پنجاب حکومت کے رویے پر تحفظات

آزاد کشمیر حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے دی

امریکا کی کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ