عمران خان کے خلاف درج پنجاب کے تمام مقدمات کی سماعت ایک ہی عدالت میں کرنے کے لیے درخواست دائر

ہفتہ 6 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف درج پنجاب کے تمام مقدمات کی سماعت ایک ہی عدالت میں کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

درخواست عمران خان کے وکیل سلمان صفدر کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف پنجاب بھر میں 121 مقدمات کا اندراج کیا گیا، ان کی جان کو سنگین خطرات لاحق ہیں، اتنے زیادہ مقدمات میں مختلف عدالتوں میں پیش ہونا ممکن نہیں ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ زیادہ عدالتوں میں پیشی کی وجہ سے سکیورٹی مسائل کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے، عدالتی پیشی کے دوران دیگر سائلین اور ان کے کیسز کی سماعت پر بھی فرق پڑتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمران خان کے خلاف تمام کیسز کی سماعت کے لئے ایک ہی عدالت مخصوص کرنے کا حکم دیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp