سانحہ سوات پر اجلاس، سیلاب کے دوران لائف جیکٹس اور رسیوں کی ترسیل کے لیے ڈرونز خریدنے کا فیصلہ

ہفتہ 28 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایات پر سوات میں چیف سیکرٹری کی قیادت میں اجلاس ہوا جس میں آئندہ سیلاب سے وابستہ حادثات سے بچنے کے اقدامات کرنے کا فیصلہ ہوا۔

ترجمان وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مطابق اجلاس میں صوبائی وزرا، ترجمان وزیراعلیٰ، ایم پی ایز اور اعلی سرکاری افسران نے شرکت کی۔

دوران اجلاس جائے حادثے پر پولیس کی غیر موجودگی پر ایس پی سے وضاحت طلب کی گئی اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: فضل الرحمان جلد کے پی حکومت کا جنازہ پڑھائیں گے، جے یو آئی کا سانحہ سوات پر وزیراعلیٰ سے استعفے کا مطالبہ

اجلاس میں ریسکیو1122 کو سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے درکار مختلف سامان کی کمی کو دور کرنے اور لائف جیکٹس اور رسیوں کی ترسیل کے لیے ڈرونز خریدنے کا فیصلہ ہوا۔

ڈپٹی کمشنر سوات کو تبدیل کردیا گیا

شرکا نے موقع پر کشتیاں کی غیر موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا جلد تمام ضروری سامان مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔

سوات میں دریا کے کنارے بیریئرز نصب کرنے، سیاحتی مقامات پر روزانہ کی بنیاد پر پٹرولنگ بڑھانے، دریا کنارے قانونی و غیر قانونی مٹی نکالنے کی سرگرمیاں کو فوری بند کرنے اور دریائے سوات سمیت مختلف مقامات پر تجاوزات کو بلا تفریق ختم کرنے کے احکامات جاری کیے۔

یہ بھی پڑھیے: دریائے سوات کے طوفانی ریلے میں بہہ جانے والے 11 افراد کی نعشیں نکل لی گئیں

اس موقع پر محکمہ آبپاشی کو ہائی الرٹ پر رہنے اور پیشگی اقدامات یقینی بنانے، بغیر اجازت تعمیر شدہ ہوٹلز کو فوری ختم کرنے اور دریا کے قریب قائم ہوٹلز کے لیے این او سی لازمی قرار دینے کا فیصلہ ہوا۔

دوسری طرف صوبائی حکومت نے سانحہ سوات پر کارروائی کرتے ہوئے سانحہ سوات ڈپٹی کمشنر سوات کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سلیم جان سوات کے نئے ڈپٹی کمشنر مقرر کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کرنا ہی ہوگا، پاکستان کو دبایا نہیں جا سکتا، جوہر سلیم

نام نہاد بلوچ یکجہتی کمیٹی کا اصل چہرہ بے نقاب، ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر بی ایل اے کا پرچم لہرا دیا گیا

سام سنگ نے نئے فولڈ ایبل فون کی جھلک دکھا دی، ڈیزائن میں بڑی تبدیلی

سال 2026 کے 6 ماہ: ٹیکنالوجی شعبہ عالمی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں، امریکا اس میدان میں پیچھے رہ گیا

مون سون کے دوران خطرات سے بچاؤ کے لیے جامع روڈ میپ کے تحت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں