عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3700 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 3700 روپے کمی کے بعد 4لاکھ58ہزار236 روپے کا ہو گیا ہے۔ جب کہ 10 گرام سونا 3172 روپے کم ہو کر3لاکھ 92ہزار863 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 37 ڈالر کمی کے بعد 4358 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔














