بلوچستان کی رس بھری چیری دنیا بھر میں مشہور، برآمد کرنے کے لیے جدید اقدامات

اتوار 29 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کی رس بھری اور سرخ رنگت والی چیری دنیا بھر میں اپنی مٹھاس اور ذائقے کے باعث مقبول ہے، اور یہ خون کی افزائش کے لیے بھی پسند کی جاتی ہیں۔ یہاں اگنے والی چیری کو ایئر کنڈیشنڈ کنٹینرز میں محفوظ کرکے برآمد کیا جاتا ہے تاکہ ان کی تازگی برقرار رہے۔

چیری کی مختلف اقسام رنگت اور ذائقے کے لحاظ سے منفرد مزہ رکھتی ہیں۔ بلوچستان کے باغبان ٹھنڈے علاقوں میں چیری کی شجرکاری کو فروغ دے رہے ہیں تاکہ اس پھل کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چیری کے درخت نہ صرف ماحولیاتی تبدیلی جیسے عالمی مسئلے سے نمٹنے میں مددگار ہیں بلکہ یہ کاشتکاروں کے لیے آمدنی کا ایک آسان اور منافع بخش ذریعہ بھی بن سکتے ہیں۔

رپورٹ: عامر باجوی (خضدار)

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp