کیا ڈرامہ ’جنت سے آگے‘ کی کہانی ندا یاسر کی ہے؟

پیر 30 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکارہ و ٹی وی میزبان ندا یاسر نے حال ہی میں اپنے مارننگ شو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کی غیر ملکی ملازمہ نے گھر سے قیمتی اشیا چوری کیں۔ ندا یاسر کے انکشاف کے بعد ناظرین کو سال 2023 میں نجی ٹی وی پر نشر ہونے والا ڈراما سیریل ’جنت سے آگے کی کہانی یاد آ گئی۔

 ندا یاسر نے بتایا کہ جب ان کے بیٹے بالاج کی پیدائش ہوئی تو انہوں نے ایک فلپائنی ملازمہ کو نوکری پر رکھا تاکہ گھر کے کاموں میں مدد مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اعتماد کا غلط فائدہ اٹھایا گیا، وہ ملازمہ موبائل فونز اور باہر سے خریدی گئی اشیا چوری کرتی رہی۔ ایک دن انہیں شک ہوا کہ ان کے پرس سے یوروز غائب ہوئے ہیں۔ یہی سے شک ہوا کہ ملازمہ چور ہے۔

میزبان نے بتایا کہ جب ملازمہ نے چھٹی پر جانے کا کہا تو انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ بھی اس کے ساتھ جائیں گی۔ جب وہ چھان بین کے لیے ملازمہ کے گھر پہنچیں تو وہاں سے ان کے گھر کا سامان برآمد ہوا جو تین بڑے سوٹ کیسز میں رکھا گیا تھا جس میں ان کی پولو کی شرٹ اور گمشدہ 300 یوروز بھی شامل تھے۔

ندا نے بتایا کہ پھر انہوں نے اپنا سارا سامان واپس حاصل کیا لیکن پولیس کو شکایت نہیں لگائی بلکہ جس کمپنی کے ذریعے اس کو رکھا گیا تھا انہیں اس بارے میں آگاہ کیا۔ میزبان کے ساتھ پیش آنے والا یہی منظر ڈرامہ ’جنت سے آگے’ میں بھی دکھایا گیا۔ جس میں کبریٰ خان، گوہر رشید، صبور علی، طلحہ چہور اور رمشا خان سمیت دیگر اداکار شامل تھے۔

ڈرامے کی کہانی ایک مارننگ شو ہوسٹ کی نجی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو مارننگ شو ہوسٹ بننے کے لیے سخت محنت کرتی ہے۔ ڈرامے میں ایک منظر دکھایا گیا جس میں میزبان کو پتہ چلتا ہے کہ اس کی ملازمہ اس کے گھر سے چیزیں چرا رہی ہے۔ اس معاملے کا انکشاف ہونے کے بعد وہ  اس ملازمہ کی رہائش گاہ پر جاتی ہے اور وہاں سے اپنی بہت سی چیزیں واپس حاصل کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘آپ بہت بہت پیارے ہیں’، لڑکی کا کمنٹ سن کر شاہد آفریدی شرما گئے

اسلام آباد میں سہ ملکی کرکٹ سیریز، شہر کے کن شاہراہوں پر ٹریفک میں خلل پڑسکتا ہے؟

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 1,700 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں

دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ