صدر ٹرمپ نے نیویارک کے ممکنہ میئر زہران ممدانی کو دھمکی کیوں دی؟

منگل 1 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر نیویارک کی میئر شپ کے ڈیموکریٹ امیدوار زہران ممدانی کامیاب ہوئے اور انہوں نے درست رویہ اختیار نہ کیا تو وہ نیویارک سٹی کے لیے وفاقی فنڈز روک دیں گے۔

صدر ٹرمپ، جو خود نیویارک کے رہائشی رہ چکے ہیں، نے فاکس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ اگر ممدانی جیت گیا تو بہتر ہے کہ وہ صحیح کام کرے، ورنہ نیویارک کو وفاقی فنڈز نہیں ملیں گے۔ وہ ایک کمیونسٹ ہے، اور میرے خیال میں یہ نیویارک کے لیے بہت بُرا ہو گا۔

33 سالہ زہران ممدانی، جو خود کو ڈیموکریٹک سوشلسٹ کہتے ہیں، نے حال ہی میں سابق گورنر اینڈریو کومو کو ڈیموکریٹک پرائمری میں شکست دے کر امریکی سیاسی حلقوں کو حیران کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: ممدانی کا راستہ روکنے کے لیے ایرک ایڈمز میدان میں آگئے، دوبارہ الیکشن لڑنے کا اعلان

صدر ٹرمپ کے الزام پر ردعمل دیتے ہوئے ممدانی نے NBC سے بات چیت میں کہا کہ میں کمیونسٹ نہیں ہوں۔ صدر ٹرمپ اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میں ان لوگوں کے لیے لڑ رہا ہوں جن کے نام پر انہوں نے انتخابی مہم چلائی، لیکن بعد میں انہیں دھوکا دیا۔

اگر نومبر 2025 میں ہونے والے انتخابات میں ممدانی کامیاب ہو جاتے ہیں، تو وہ نیویارک شہر کے پہلے جنوبی ایشیائی نژاد اور پہلے مسلمان میئر ہوں گے۔ انہوں نے اپنی انتخابی مہم میں خود کو ترقی پسند مسلم تارکِ وطن قرار دیا اور اعلان کیا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بدترین خواب ثابت ہوں گے۔

ممدانی نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مخالفت کی ہے، جو ان کے بقول پارٹی کی روایتی پالیسی سے مختلف مؤقف ہے۔ اس موقف پر انہیں بعض حلقوں سے یہود مخالف قرار دیا گیا ہے، تاہم انہوں نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی کی مقامی عدالت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف درخواست دائر

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں ممدانی نے عالمی سطح پر انتفاضہ جیسے نعرے کی مذمت سے گریز کیا، جسے بعض یہودی حلقے نفرت انگیز اور تشدد پر اکسانے والا قرار دیتے ہیں۔ تاہم ممدانی کا کہنا تھا کہ یہ الفاظ میری زبان کا حصہ نہیں، لیکن میں دوسروں کے الفاظ پر پابندی لگانے کا حامی نہیں۔ ٹرمپ نے پہلے ہی فلسطینی حامیوں کو ان کی باتوں پر نشانہ بنایا ہے۔ ہمیں اصل تعصب کو ختم کرنا ہے، اور وہ عمل سے ہوگا۔

اپنی فتح کی تقریر میں ممدانی نے کہا کہ وہ ٹرمپ کی فسطائیت کو مسترد کرتے ہیں اور نیویارک کو ایک ترقی پسند، جامع، اور عوام دوست شہر بنائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

تین گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ