خواجہ سرا بننے پر باپ کی بیٹے کو جان لیوا سزا

بدھ 2 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی راجا تنویر کالونی میں سگے باپ نے بیٹے کو قتل کردیا، ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم نے بیلچے کے وار کرکے بیٹےکو قتل کیا، مقتول کی شناخت علی خان کے نام سے ہوئی ہے، لاش کوعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزم باپ عبدالغفار کو حراست میں کے لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مردان، خواجہ سرا کو چھری کے وار سے قتل کردیا گیا

پوليس کے مطابق ملزم عبدالغفار نے اپنے بیٹے علی خان کو پہلے کرنٹ دیے جس سے وہ زخمی ہوا اس کے بعد گھر میں موجود بیلچے کے وار کر کے اپنے بیٹے کو قتل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: خواجہ سرا اور لڑکی کی شادی، اصل معاملہ کیا ہے؟

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے دوران ملزم نے بتایا کہ اس کا بیٹا خواجہ سرا بن چکا تھا اور ڈانس پارٹیوں میں شرکت کرتا تھا جب انہیں معلوم ہوا تو اسے بار بار سمجھاتا رہا، مگر اس نے ایک نا سنی وہ یہ کام کرتا رہا جس پر اس نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اپنے ہی بیٹے کو قتل کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp