وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو جھوٹے اور بے بنیاد الزامات پر نااہل کیا گیا اور ایک سازش کے ذریعے 2018میں عمران نیازی کو ملک پر مسلط کیا گیا ۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار نے از خود نوٹس کا اختیارعوامی مفاد میں نہیں بلکہ عمران نیازی کو کامیاب کرانے کے لیے استعمال کیا۔
ثاقب نثار نے کلیدی کردار ادا کیا میاں نواز شریف کو Disqualify کروانے میں۔
وزیراعظم شہبازشریف pic.twitter.com/iym2bGXQlG
— PMLN (@pmln_org) May 6, 2023
’وہ پی ٹی آئی اور عمران نیازی کے ایجنٹ کے طور پر کام کررہے تھے اور ان کا واحد مقصد نوازشریف کو ہرانا اور عمران نیازی کو کامیاب کرانا تھا۔‘
وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق آڈیو لیکس نے وہ تمام کردار بے نقاب کر دیے ہیں جو اس سازش کا حصہ تھے اورثاقب نثار کی آڈیو لیک منظر عام پر آنے کے بعد اب اس میں کوئی شک نہیں رہا کہ عمران نیازی کو کسی بھی طریقے سے اقتدار میں لانے کے لئے سازش کی گئی تھی۔
انشاءاللہ پارلیمان کے استحقاق اور آئینی اختیار کا ہر صورت تحفظ کرینگے اس کے لیے پوری پارلیمان یکسوع ہے اور پارلیمنٹ اپنے دائرے میں رہ کر اپنے حق کو منوائے گی.وزیراعظم شہبازشریف pic.twitter.com/eMAIenIdiN
— PMLN (@pmln_org) May 6, 2023
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ قومی اسمبلی نے ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کی آڈیو لیکس کے مسئلہ کو اٹھایا ہے جس کی تحقیقات کی جائیں گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر میں ایک ساتھ الیکشن کا انعقاد بھی آئینی تقاضہ ہے۔ پارلیمنٹ سے قانون سازی کا اختیارکوئی نہیں چھین سکتا۔
’پارلیمان کے استحقاق اور آئینی اختیار کا ہر صورت تحفظ کریں گے۔ اس کے لیے پوری پارلیمان یکسو ہے اور پارلیمنٹ اپنے دائرے میں رہ کر اپنے حق کو منوائے گی۔‘
وزیر اعظم شہباز شریف کے مطابق قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات آئین کے مطابق ایک ہی روز ہونے چاہییں۔ یہ ممکن نہیں ہے کہ صوبوں میں انتخابات مختلف تاریخوں پر ہوں جس سے انتخابی نتائج پر اثر پڑے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کی ہے، جس میں اہم ملکی سیاسی امور پر بات چیت کی گئی ہے۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔
اس موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعظم شہبازشریف کو مسلم لیگ (ن) کو متحرک کرنے اور پارلیمنٹ کی بالادستی کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔
سابق وزیر اعظم نے شہباز شریف پر زور دیا کہ وہ ملک کے معاشی نقطہ نظر کو بہتر بنائیں۔
ملاقات میں نواز شریف کے وطن واپس آ کر مسلم لیگ ن کو منظم کرنے میں فعال کردار ادا کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔