پنجاب حکومت کا بڑا اقدام : چولستان کے تاریخی قلعوں کی بحالی کے لیے خطیر رقم مختص

جمعرات 3 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے چولستان کے تاریخی قلعوں کی بحالی کے لیے خطیر رقم مختص کی ہے۔

پنجاب حکومت نے چولستان کے صحرا میں موجود 7 تاریخی قلعوں کی بحالی کے لیے 2 ارب 90 کروڑ روپے کے بڑے منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں ایک ارب 89 کروڑ روپے جاری کیے جارہے ہیں، جس کے تحت دراوڑ قلعے پر مرمتی کام کا آغاز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب کا چولستان، لاہور، راولپنڈی کے لیے اہم منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

اس منصوبے کا اعلان جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری فواد ہاشم ربانی نے کیا، جن قلعوں کی مرمت کی جائے گی، ان میں قلعہ دراوڑ، قلعہ جام گڑھ، قلعہ میر گڑھ، قلعہ موج گڑھ، قلعہ دین گڑھ، قلعہ پھلرا اور قلعہ مروٹ شامل ہیں۔

فواد ہاشم ربانی کے مطابق ان تاریخی قلعوں کو صدیوں سے جاری نظراندازی اور صحرا کے سخت موسموں کے باعث شدید نقصان پہنچا ہے، جس کی بحالی اب حکومت کی ترجیح ہے۔ ان قلعوں کو محفوظ بنا کر نہ صرف تاریخی ورثہ بچایا جائے گا بلکہ سیاحت کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد کا رتا قلعہ، ساڑھے 400 سال پرانا تاریخی ورثہ

حکام نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ مستقبل میں مزید 20 قلعوں کو اس بحالی پروگرام کے آئندہ مراحل میں شامل کیا جائے گا، تاکہ پورے خطے کے ثقافتی ورثے کو محفوظ بنایا جاسکے۔

اس کے ساتھ ہی حکومت پنجاب نے جنوبی پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے لیے سات نئے منصوبوں کے لیے 4 ارب روپے کا بجٹ بھی مختص کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حوادث زمانہ کا عینی شاہد صدیوں پرانا شیرگڑھ قلعہ

ان منصوبوں میں بہاولپور کے لال سہانرا نیشنل پارک کے قدرتی ماحول کو محفوظ بنانے کے لیے 2 ارب روپے، فورٹ منرو میں تفریحی پارک کی تعمیر کے لیے 40 کروڑ روپے، اور ڈیرہ غازی خان میں دریائے سندھ کے کنارے پارک کی ترقی کے لیے 80 کروڑ روپے شامل ہیں۔

حکام کو امید ہے کہ ان منصوبوں سے جنوبی پنجاب میں سیاحت کو فروغ ملے گا، مقامی افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور خطے کی معیشت کو نئی زندگی ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن