اس ہفتے سپریم کورٹ سے بڑا فیصلہ سامنے آئے گا، چوہدری پرویز الٰہی

اتوار 7 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والے آئین پاکستان سے کھلواڑ کررہے ہیں۔ اس ہفتے سپریم کورٹ سے بڑا فیصلہ سامنے آئے گا۔ اس وقت صرف اعلٰی عدلیہ نے ملک کو سنبھالا ہوا ہے۔ پورا ملک چیف جسٹس آف پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اصل میں یہ عدلیہ کیخلاف سازش تیار کی جارہی ہے۔ ’خواجہ آصف خود نہیں بولتا اس کے اندر نوازشریف بولتا ہے۔ کالا کوٹ نیا انقلاب لے کر آئے گا اور انہیں بہا کرلے جائے گا۔ امید ہے اسی ہفتے سپریم کورٹ سے کچھ شارٹ آرڈر آئیں گے۔‘

پرویز الہی نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے اسلام آباد کے سوا پورے ملک کو جیل بنا کر رکھا ہے۔ عدلیہ کو سلام پیش کرتا ہوں عدلیہ کا وقار بلند ہے ،عدلیہ اس نظام کو بچا رہی ہے، پورا ملک چیف جسٹس آف پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

’میرے گھر پر حملے کے دوران پیسے اور موبائل فون بھی لے گئے ،مجھے پر17 جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں۔ گھر پر حملہ کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کروں گا۔‘

چوہدری پرویز الٰہی کاکہناتھا کہ نگران پنجاب حکومت کی مدت ختم ہوچکی ہے۔ مدت ختم ہونے کے بعد بھی یہ حکومت کررہے ہیں۔ ’پی ڈی ایم نے آئین پاکستان کے کھلواڑ کیا۔ دوچار بندے کہتے ہیں ہم آئین ہیں۔ صدر سپریم کورٹ عابد زبیری کے خلاف بھی پی ڈی ایم کام کررہی ہے۔‘

سابق وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ بلاول کے دورہ بھارت کے دوران پاکستان کا جھنڈا ہی کہیں نظر نہیں آیا۔ بھارتی وزیر خارجہ نے بلاول سے ہاتھ تک نہیں ملایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیلاب اور گندم پر سیاست کرنے والوں کو جواب ملے گا، مریم اورنگزیب کا پیپلزپارٹی پر وار

کھیل سے جنگ

’معافی مانگو‘: مریم نواز کے بیان پر پیپلزپارٹی کا سینیٹ سے بھی واک آؤٹ، قانون سازی کے بائیکاٹ کا اعلان

ٹرافی چاہیے تو بھارتی کپتان میرے دفتر آکر مجھ سے لے لیں، محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کو دوٹوک پیغام

سعودی کابینہ کا اجلاس: فلسطین کے حق میں سفارتکاری اور پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کی توثیق

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟