بھارت نیو نارمل قائم کرنا چاہتا ہے مگر یہ کسی کے مفاد میں نہیں، بلاول بھٹو

جمعہ 4 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں ‘نیو نارمل’ قائم کرنا چاہتا ہے جو کسی کے مفاد میں نہیں۔

عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انڈیا جو ‘نیو نارمل’ قائم کرنا چاہتا ہے اس کا مقصد یہ ہے کہ ہم پاکستان اور بھارت کے ایک ارب 70 کروڑ لوگوں کا مستقبل نان اسٹیٹ ایکٹرز کے ہاتھوں میں دیں جو ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پانی کو ہتھیار بنانے کی روایت بننے نہیں دیں گے، پانی روکنا اعلان جنگ تصور ہوگا، بلاول بھٹو کا اسکائی نیوز کو انٹرویو

انہوں نے پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دہشت گرد حملے کے بعد نہ شواہد اپنے لوگوں کو بتائے اور نہ ہی پاکستان اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ شیئر کیے۔ بھارت کے بیانیے کو عالمی طور پر پذیرائی نہیں ملی اور نہ ہی امریکا نے اس بات کی توثیق کی کہ بھارت پر حملہ باہر سے ہوا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت سے زیادہ دہشت گردی کے واقعات پاکستان میں ہوئے ہیں اور پاکستان خود دہشتگردی کا شکار رہا ہے، بھارت نے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہونے کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں ‘بیو نارمل’ قائم کرنا چاہتا ہے جو بھارت کے مفاد میں ہے اور نہ پاکستان کے مفاد میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کو بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے اہم ملاقات، ناراضی ختم ہونے کا امکان

پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل، وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں