مظفرآباد: جہلم ویلی میں اسکول وین کھائی میں گر گئی، 26 بچے زخمی

منگل 8 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مظفرآباد کی وادی جہلم میں آج ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں نجی اسکول کی وین بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، جس  کے نتیجے میں 26 بچے زخمی ہو گئے، 2 بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر، جیپ کھائی میں گرنےسے 2 افراد جاں بحق

ایس ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد کے مطابق جہلم کے علاقے چکار کے قریب نجی اسکول کی وین اچانک بے قابو ہوئی اور خطرناک موڑ پر کھائی میں جا گری۔

حادثے میں وین ڈرائیور سمیت 26 بچے زخمی ہوئے ہیں،زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے ڈرائیور اور 2 بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ زخمی بچوں کی عمریں 6 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد، لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آنے والے مسافروں نے اپنی جانیں کس طرح بچائیں؟

حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور وین کی فنی حالت کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ اس المناک حادثے نے علاقے میں کہرام مچا دیا اور والدین کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی تقریب میں فائرنگ سے قبل پولیس کے تربیت یافتہ کتے نے حملہ آور کی نشاندہی کی تھی، رپورٹ

پی ایس ایل 11: محمد علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہریوں کے دل کھول کر عطیات، کراچی میں عوامی لائبریری بند ہونے سے بچ گئی

امریکا کا نیا دفاعی اقدام، پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیے 488 ملین ڈالر کا ایف 16 ریڈار سپورٹ معاہدہ 

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری