اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی آزاد کشمیر نے وادی جہلم میں کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری، مظفرآباد میں کلاؤڈ برسٹ سے 3 خواتین جاں بحق، مسجد شہید
اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ضلع جہلم ویلی کے علاقے گوہر آباد میں گزشتہ رات کلاؤڈ برسٹ ہوا، کلاؤڈ برسٹ سے ایک گھر مکمل تباہ جبکہ 23 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق کلاؤڈ برسٹ سے ایک پن چکی، ایک مویشی خانے سمیت 6 دکانیں پانی اور ملبہ آنے کے باعث متاثر ہوئیں، طغیانی کے باعث 4 گاڑیوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں: آندھی اور طوفان، خیبرپختونخوا میں 8 افراد جاں بحق، 21 زخمی
شدید بارش کے بعد آنے والی طغیانی سے 2 جانور بھی زد میں آکر کر ہلاک ہوئے، 0.5کلومیٹر روڈ کو بھی 3 مقامات پہ نقصان پہنچا، دوسری جانب ریسکیو 1122 کی جانب سے پولیس اور مقامی افراد کی مدد سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔














