اداکارہ ندا یاسر کو بیرون ملک جا کر لپ اسٹک لگانا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید

پیر 14 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکارہ و ٹی وی میزبان ندا یاسر جو ان دنوں بیرون ملک اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں اور اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں وہ عوامی تنقید کا نشانہ بن گئیں۔

ندا یاسر نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک منی ویلاگ اپلوڈ کیا جس میں انہوں نے مغربی یورپ میں واقع ایک آزاد ریاست موناکو کے ایک دن کے ٹرپ کے حوالے سے تفصیلات شیئر کیں۔

منی ویلاگ میں ندا یاسر نے اپنی تصاویر بھی دکھائیں اس میں اداکارہ کے میک اپ اور خاص طور پر لپ اسٹک کو صارفین کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ کیونکہ لپ سٹک ان کے ہونٹوں کے باہر تک لگی ہوئی نظر آ رہی تھی اور سورج کی روشنی میں ان کے ہونٹ اور لپ لائن واضح طور الگ الگ دکھائی دیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nida Yasir (@itsnidayasir.official)

ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ آپ نے کیا کمال کی لپ اسٹک لگائی ہوئی ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ہونٹوں سے اتنا اوپر لپ اسٹک کون لگاتا ہے؟

مہرین عمیر لکھتی ہیں کہ لگتا ہے ہوٹل میں کوئی شیشہ نہیں تھا جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ یہ ہونٹوں کو بڑا دکھانے کی ناکام کوشش ہے۔ صبا طاہر نے ندا یاسر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ لپ اسٹک لگانی تو سیکھ لیں پہلے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp