فوجداری قانون میں ترمیم، خاتون کو اغوا یا بے لباس کرنے والے کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم

جمعہ 18 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹ نے فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا ہے، جس کے تحت کسی خاتون کو اغوا کرنے یا سرِعام برہنہ کرنے والے مجرم کو پناہ دینے پر سزائے موت کا قانون ختم کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزارت قانون و انصاف کا ضابطہ فوجداری 1898 میں جامع اصلاحات کا اعلان

سینیٹ سے منظور بل کے مطابق اگر کوئی شخص کسی خاتون پر مجرمانہ حملے یا اُسے سرعام برہنہ کرنے جیسے جرائم میں ملوث پایا جائے، تو اُسے بغیر وارنٹ گرفتار کیا جاسکے گا، جبکہ مذکوروہ ناقابلِ ضمانت اور ناقابلِ مصالحت ہوگا، مجرم کو عمر قید، جائیداد کی ضبطی اور بھاری جرمانے کی سزا دی جا سکے گی۔

سینیٹرز کا بل پر اعتراض

بل پر بحث کے دوران سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ عورت کے کپڑے اتارنے جیسے گھناؤنے جرم پر سزائے موت برقرار رہنی چاہیے، تاکہ معاشرے میں خوف اور انصاف کا توازن قائم رہے۔

سینیٹر ثمینہ ممتاز نے بھی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے خواتین کو مزید کمزور بنایا جا رہا ہے اور سزا میں نرمی بیرونی دباؤ کے تحت کی جا رہی ہے۔

’یہ سوچنا کہ سخت سزا جرم کو روکتی ہے، درست نہیں

تاہم وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے سزائے موت کے مؤثر ہونے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ’یہ سوچنا کہ سخت سزا جرم کو روکتی ہے، درست نہیں۔ ہمارے ہاں 100 سے زائد جرائم میں سزائے موت موجود ہے لیکن جرائم کی شرح پھر بھی بڑھ رہی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: خواتین سے متعلق آئین کے منافی کوئی قانون سازی نہیں ہونی چاہیے، چیف جسٹس آف پاکستان

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی ممالک میں سزائے موت کا وجود نہیں، پھر بھی وہاں جرائم کی شرح کم ہے۔ شریعت کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صرف چار جرائم کے سوا اسلام میں دیگر جرائم پر سزائے موت کی اجازت نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑی کمی کردی گئی

فیس بک نے مونیٹائزیشن مزید آسان بنا دی، پاکستانی کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے ڈالرز میں کمائی کے نئے مواقع

بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری رواں برس، سرمایہ کاروں کو 18 سے 20 فیصد منافع کی پیشکش

فیفا ورلڈ کپ: مراکش، امریکا اور برازیل کی فتوحات، امریکی ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی

غزہ میں انسانی بحران بدستور سنگین، پاکستان کا سلامتی کونسل میں فوری اقدامات کا مطالبہ

ویڈیو

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی، اسلام آباد کے شہریوں میں خوشی کی لہر

شہباز شریف کا وعدہ پورا، پیٹرول کی قیمت میں 74روپے کمی، امریکی نائب صدر نے اسرائیل کو کھری کھری سنادیں، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کو خراج تحسین

فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا، جنگ ختم نہ ہونے پر پیٹرول کی قیمت 10ہزار روپے ہوتی؟

کالم / تجزیہ

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘