کاروبار میں آسانی: غیر ضروری ضوابط ختم، اصلاحات کے لیے 90 دن کی ڈیڈ لائن

پیر 21 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں کاروبار کے ماحول کو سازگار بنانے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل یعنی ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے حکومت نے کاروباری اصلاحات کے ایک اہم پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

اس اہم پیش رفت میں 136 تجاویز میں سے 104 کومنظورکرلیا گیا ہے جبکہ 19 غیر ضروری ضوابط ختم کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کاوشوں سے آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ

یہ فیصلہ کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کو ریلیف فراہم کرنے اور پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش منزل بنانے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہے۔

بورڈ آف انویسٹمنٹ اورکابینہ کمیٹی برائے ریگولیٹری اصلاحات کی مشترکہ ہدایت پر تمام متعلقہ وزارتوں کو 90 دن کے اندر اصلاحات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا سعودی عرب کی نجد گیٹ وے ہولڈنگ کمپنی کے ساتھ معاہدہ

ان اصلاحات کے تحت کاروبار سے متعلق رجسٹریشن، لائسنسنگ، ٹیکس اور مالیاتی نظام کو سادہ، شفاف، جدید اور ڈیجیٹل بنانے کا عمل جاری ہے، جس سے کاروباری لاگت میں کمی اور منظوری کے مراحل میں تیزی آئے گی۔

بورڈ آف انویسٹمنٹ ان اصلاحات پر عمل درآمد کی نگرانی کرے گا تاکہ تمام ادارے مقررہ وقت میں اہداف حاصل کر سکیں۔ اس اقدام سے نہ صرف مقامی کاروباری طبقے کو فائدہ پہنچے گا بلکہ عالمی سرمایہ کاروں کے لیے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

مزید پڑھیں: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے پاکستان میں معدنیات کے شعبہ کو کیا فائدہ ہوگا؟

ایس آئی ایف سی کی سربراہی میں جاری یہ اصلاحات پاکستان کو عالمی سطح پرکاروبار میں آسانیاں فراہم کرنے کے اشاریوں میں بہتر مقام دلانے میں مددگار ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ اقتصادی ترقی کے نئے در وا کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

تجارتی خسارے میں کمی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے، وزیراعظم کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟