خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کاوشوں سے آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ

ہفتہ 27 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC)کی کوششوں سے آئی ٹی(IT) برآمدات میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مارچ 2024 میں پاکستان کی آئی ٹی (IT) برآمدات بڑھ کر 306 ملین ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

سال 2024 کے ابتدائی 9 ماہ میں آئی ٹی (IT) برآمدات مجموعی طور پر 2.28 بلین ڈالر تھیں جو سالانہ 17 فیصد اضافہ بنتا ہے۔ مالی سال 2024 کے آغاز میں آئی ٹی (IT) برآمدات 2.28 بلین ڈالر تھیں جن میں مارچ 2024 کے دوران 275 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا جو 37 فیصد بنتا ہے۔

آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے دائرے میں آنے والے کلیدی شعبوں میں سے ایک اہم شعبہ ہے۔ آئی ٹی سیکٹر میں اس ترقی کا سہرا خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے ذریعے کی جانے والی ٹھوس کوششوں کے سر جاتا ہے۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی کوششوں سے اس سیکٹر میں اہم مراعات دی گئیں۔ مراعات میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے ذریعے ڈالر کی برقراری میں اضافے کے علاوہ، سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے دیگر اقدامات بھی شامل ہیں۔

وزارت خزانہ کی پیشگوئی کے مطابق مالی سال 2024 کے دوران آئی ٹی (IT) کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھ جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسحاق ڈار کی اردن اور صومالیہ کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

گھریلو تنازع خونریز سانحے میں بدل گیا، دستی بم کے دھماکے سے 3 افراد جاں بحق

’مسلح بغاوت جہاد نہیں بلکہ فتنہ و فساد ہے، اسلامی تعلیمات امن، نظم اور قانون کی پابندی کا درس دیتی ہیں‘

یومِ استحصالِ کشمیر: بھارت 5 اگست 2019 کے غیرقانونی اقدامات واپس لے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سے جائیکا کے صدر کی ملاقات، معدنیات، ہنرمندی اور ایس ایم ایز میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

ہلمند میں طالبان کا خواتین کے لباس پر کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 10 سے زائد خواتین گرفتار

5 اگست کے بھارتی اقدامات مسترد، پاکستان کا کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

واشنگٹن کے چڑیا گھر میں باؤلی نے اپنی 5ویں سالگرہ کیسے منائی؟

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے