’نتیجہ آنے کے بعد تبصرہ کروں گا‘، سینٹ الیکشن کی پولنگ کے بعد علی امین گنڈاپور کی میڈیا سے گفتگو

پیر 21 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وہ سینیٹ الیکشن کی گنتی مکمل ہونے اور رزلٹ آنے کے بعد اس پر تبصرہ کریں گے، رزلٹ آںے سے قبل کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: خرم ذیشان کو سینیٹ الیکشن سے دستبرداری پر حکومت نے کیا آفر کی؟ پی ٹی آئی رہنما نے بتادیا

خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو میڈیا نمائندوں نے گھیر لیا اور ان سے سینیٹ الیکشن کے بارے میں سوالات کیے۔

علی امین گنڈاپور نے صحافیوں سے کہا کہ ابھی پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے، رزلٹ کا انتظار کرنا پڑے گا، ابھی گنتی شروع نہیں ہوئی، رزلٹ آنے کے بعد اس الیکشن پر تبصرہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی بڑی کامیابی، وقاص اورکزئی سینیٹ الیکشن سے دستبردار

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جب رزلٹ آجائے گا تو معلوم ہوگا کہ ہمارا فارمولا صحیح رہا، مخلص رہا، کیا ہوتا ہے کیا نہیں ہوتا، رزلٹ آنے سے پہلے اس پر تبصرہ نہیں ہوسکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے: دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے: دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ